مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے کثیرالاشاعت اخبار’اسرائیل ٹوڈے‘ نے مصر اور متعدل عرب ممالک کی طرف سے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس پر اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی بحالی کے لیے سخت دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی اخبار نے باوثوق ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ مصر، اردن، سعودی عرب اور دوسرے خلیجی ممالک دہشت گردی کے خلاف نئے محاذ کھولنے کے لیے سنجیدہ ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ ممالک فلسطینی اتھارٹی پر اسرائیل کے ساتھ امن بات چیت کی بحالی کے لیے سخت دباؤ ڈال رہے ہیں۔اسرائیلی اخبار نے فلسطینی اتھارٹی صدر دفتر کے ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ خطے کے ممالک کی طرف سے محمود عباس پر اسرائیل کے ساتھ بات چیت کی بحالی کے لیے دباؤ ہے۔ عرب ممالک کی طرف سے فلسطینی اتھارٹی پر اس لیے مذاکرات کی بحالی کے لیے دباؤ ہے کیونکہ عرب ممالک چاہتے ہیں کہ ان کے لیے اسرائیل کے ساتھÂ راہ و رسم بڑھانے کی راہ ہموار ہوسکے۔
