• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

محمد حمدان پر قاتلانہ حملے میں اسرائیل ملوث ہے: لبنانی وزارت داخلہ

ہفتہ 27-01-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala9993
0
SHARES
1
VIEWS

بیروت (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) لبنان کی وزارت داخلہ نے جمعے کو ایک بیان میں کہا ہے کہ دو ہفتے قبل لبنان کے شہر صیدا میں فلسطینی تنظیم ’حماس‘ کے ایک رہنما پر قاتلانہ حملے میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت ملے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صیدا شہر میں حماس رہنما کی گاڑی کو سڑک کے کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا تھا۔ بیان میں کہا ہے کہ محمد حمدان پر قاتلانہ حملہ اسرائیل نے کرایا۔

خیال رہے کہ 14 جنوری کو جنوبی لبنان میں صیدا کےمقام پر حماس رہ نما محمدحمدان کی گاڑی ایک بم سے ٹکرا کر تباہ ہوگئی تھی۔ اس دھماکے میں حمدان زخمی ہوگئے تھے۔

محمد حمدان حماس کے صف اوّل کے سیاسی لیڈر ہی اور نہ ہی وہ ذرائع ابلاغ میں زیادہ مشہور ہیں۔ تاہم صیدا میں ایک فلسطینی ذریعے کا کہنا ہے کہ حمدان حماس کے سیکیورٹی ڈھانچے کے اہم عہددار ہیں اور ان کے فلسطین کے اندربھی مزاحمت کاروں سے روابطے ہیں۔

لبنانی وزیر داخلہ نھاد المشنوق کے دفتر سےجاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شعبہ اطلاعات نے حماس رہنما پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی تحقیقات مکمل کرلی ہیں۔ ہمارے پاس واقعے کا پورا پس منظر، حملہ آوروں کے نام اور ان کا کردار سامنے آگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث ایک مجرم کو بیرون ملک سے گرفتار کرلیا گیا ہے جس نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے اسرائیلی انٹیلی جنس اداروں کی ہدایت پر یہ دھماکہ کیا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم کی رہائش گاہ سے جدید ترین مواصلاتی آلات اور اس کے اسرائیلیوں کے درمیان رابطوں کی بھی تفصیلات حاصل کی گئی ہیں۔

قبل ازیں حماس نے بھی اس واقعے کی ذمہ داری اسرائیل کے خفیہ ادارے ’موساد‘ پر عائد کی تھی اور اسے مجرمانہ اور بزدلانہ صیہونی جرم قرار دیا تھا۔

لبنانی فوج کا کہنا ہے کہ حمدان کی گاڑی کو نشانہ بنانے کے لیے لوہے کے ایک بکس میں 500 گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔

اسرائیل حماس کو فلسطین میں اپنا سب سے بڑا دشمن تصور کرتا ہے۔ سنہ 2008ء کے بعد صیہونی ریاست حماس کے خلاف تین بار جنگ کرچکی ہے۔ امریکا اور یورپی یونین بھی حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہیں۔

لبنان کے شہر صیدا میں مئی 2006ء میں ایک کار بم دھماکے میں اسلامی جہاد کے رہنما اور دو سگے بھائی محمود اور نضال مجذوب جاں بحق ہوگئے تھے۔ 2010ء میں لبنان کی ایک فوجی عدالت نے اسلامی جہاد کے رہنماؤں کو قتل کرانے کے لیے اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے کے الزام میں ایک لبنانی سیکیورٹی اہلکار کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.