• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

لندن میں عالمی یوم القدس کے مظاہرے

منگل 20-06-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala7548
0
SHARES
2
VIEWS

لندن- (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) برطانیہ اور خاص طور سے لندن میں عالمی یوم القدس کے جلوس اتوار کے روز نکالے گئے جن میں روزے دار مسلمانوں اور آئمہ جماعات اور جنگ مخالف نیز انسانی حقوق کی مدافع تنظیموں کے اراکین اور اسی طرح صیہونی حکومت مخالف یہودیوں اور عیسائیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق لندن میں عالمی یوم القدس کے جلوس اس شہر کے مرکزی علاقے میں واقع بی بی سی کی عمارت کے سامنے نکالے گئے۔

مظاہرے کے شرکا نے جلوس کا راستہ طے کرتے ہوئے امریکی سفارت خانے کے سامنے اجتماع کیا اور مجرم و غاصب صیہونی حکومت کے لئے امریکہ کی جاری حمایت کی شدید مذمت کی۔

مظاہرین نے بی بی سی کی عمارت کے سامنے بھی شدید نعرے لگائے اور صیہونی حکومت کے جرائم کے سلسلے میں بی بی سی کی خاموشی کی مذمت کی۔

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں فلسطین، حزب اللہ، فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے پرچم اور فلسطینیوں کی حمایت، غاصب صیہونی حکومت کی مذمت اور اسرائیل کے بائیکاٹ سے متعلق بینرز اٹھا رکھے تھے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں عالمی یوم القدس کے جلوس ماہ مبارک رمضان کے آخری اتوار کو نکالے جاتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ عالمی یوم القدس اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام خمینی رح کی ایک یادگار ہے کہ جس دن پوری دنیا کے مسلمان، نکالے جانے والے جلوس و مظاہروں میں وسیع پیمانے پر شرکت کر کے غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت اور مظلوم فلسطینی عوام سے اپنی ہمدردی و حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔

دریں اثنا تہران میں جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندے ناصر ابو شریف نے دنیا کے تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عالمی یوم القدس کے جلوس اور مظاہروں میں بھرپور شرکت کر کے آزادی و انصاف پسندی کی فریاد بلند کریں۔

انھوں نے تہران میں ایک پریس کانفرنس میں تمام اسلامی ملکوں سے مطالبہ کیا کہ وہ سب کو اتحاد کی دعوت دیں اور تمام مسلمانوں کو بھی چاہئے کہ فلسطینیوں کو اسرائیل سے چھٹکارہ دلانے کے لئے متحد ہو جائیں اس لئے کہ مسلمانوں کا قبلہ اول مسجدالاقصی تمام مسلمانوں سے متعلق ہے۔

ناصر ابو شریف نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت، مختلف طریقوں سے مسجدالاقصی پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور بیت المقدس میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری، ان کے شناختی کارڈ کی منسوخی اور ان پر بھاری ٹیکس لاگو کرنے کا مقصد بھی اس شہر کو یہودی شہر میں تبدیل کرنا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.