• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

لاہور: امریکہ و اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

ہفتہ 09-12-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala9415
0
SHARES
0
VIEWS

لاہور – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے بیان کے بعد امت مسلمہ متحد ہو گئی۔ امریکہ و اسرائیل کیخلاف لاہور کی تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں نے "یوم بیت المقدس” منایا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شہر بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ پہلی بار تمام مذہبی و سیاسی جماعتیں ایک پیج پر نظر آئیں اور تمام جماعتوں نے مشترکہ موقف اپنایا۔ لاہور امریکن ایمبیسی کے باہر طلباء و مذہبی جماعتوں نے احتجاجی مظاہرے کئے۔ مظاہرین نے امریکہ کیخلاف شدید نعرہ بازی کی۔

تحریک لبیک یارسول اللہ(ص) لاہور کے امیر پیر خرم ریاض شاہ اور دیگر کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور امریکہ مخالف نعرے بازی کی۔ اسلامی جمعیت کے طلباء نے بھی احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی پرچم اور ڈونلڈ ٹرمپ کی تصاویر نذر آتش کیں۔ مظاہرے کے پیش نظر امریکن ایمبیسی کے دروازے اور دیواروں کو کنٹینرز سے بند کیا گیا تھا جبکہ تحریک لبیک یارسول اللہ نے اعلان کیا کہ 17 دسمبر کو داتا دربار سے پنجاب اسمبلی تک تحفظ بیت المقدس مارچ ہوگا۔

اسلام پورہ میں مسجد صاحب الزمان سے مجلس وحدت مسلمین نے احتجاجی ریلی نکالی جس کی قیادت ایم ڈبلیو ایم لاہور کے رہنما حسن رضا نے کی۔ ریلی نے نیلی بار چوک پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کر لی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ بیت المقدس ہمارا ہے، ٹرمپ نے امت مسلمہ کو للکارا ہے، اب امریکہ اور اسرائیل کی بربادی اور فلسطین کے آزادی کا وقت قریب آ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین آزاد ہو کر ہی رہے گا اب ٹرمپ نے اسرائیل کی نابودی کے پروانے پر دستخط کر دیئے ہیں۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے مقبوضہ بیت المقدس اسرائیل کے کا درالحکومت قرار دینے پر جماعت اسلامی لاہور نے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جماعت اسلامی نے پنجاب اسمبلی کے باہر چیئرنگ کراس پر امریکی حکومت کیخلاف مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ مخالف نعرے بازی کی۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد کی زیر قیادت جماعت اسلامی نے امریکہ کے صدر کے فیصلے کیخلاف احتجاج کیا۔ کارکنوں نے ہاتھوں میں پارٹی پرچم تھام کرنعرے بازی کی۔ شہریوں اور کارکنوں نے جی پی او چوک سے لیکر ریگل چوک اور مسجد شہدا سے لیکر چیئرنگ کراس تک بینرز آویزں کرکے امریکی حکومت کو فیصلے کیخلاف پیغام دیا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ عالم اسلام کا ہر بچہ بیت المقدس قبلہ اوّل کی آزادی کی جنگ لڑنے کیلئے تیار ہے۔ حکمران ہوش کے ناخن لیتے ہوئے امریکی حکومت سے معاشی تعلقات فوری بند کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے کی بجائے عملی اقدامات کریں۔ انہوں نےمطالبہ امریکی سفارت خانوں کو فیصلے کی واپسی تک بند کیا جائے۔ نائب صدر جے آئی لاہور شاہد نوید ملک نے کہا کہ امیر جے آئی کی ہدایت پر ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ امریکہ نے فیصلہ واپس نہ لیا تو ملک بھر میں احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیں گے۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ ادریس نے ملک وقوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کرانے کے ساتھ حکومت سے سفارتی سطح پر امریکہ کیخلاف آواز بلند کرنے کا مطالبہ کیا۔

بادشاہی مسجد کے باہر مولانا سید عبدالخبیر آزاد کی زیر قیادت امریکہ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ مظاہرین نے کہا کہ مسلمانوں کے قبلہ اوّل بیت المقدس پر کسی کا قبضہ نہیں ہونے دیا جائے گا۔ خطیب بادشاہی مسجد لاہور وچیئرمین مجلس علما پاکستان مولانا سید عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ بیت المقدس انبیا کرام کی سرزمین ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سےاسرائیلی دارالخلافہ بنانے کا منصوبہ اور امریکی سفارتخانہ کے قیام کے اعلان کی وہ پرزور مزمت کرتے ہیں۔ اسرائیلی وامریکی منصوبہ کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔ فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی دارالخلافہ کا قیام فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ جو پوری امت مسلمہ کیلئے ناقابل قبول ہے۔ اس موقع پر مظاہرین نے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر امریکی فیصلہ نا منظور نامنظوراور بیت المقدس پر قبضہ نہیں ہونے دیں گے، کے نعرے درج تھے۔

چوبرجی چوک میں دفاع پاکستان کونسل کے زیراہتمام امریکی صدر کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ امیر جماعت الدعوۃ حافظ سعید نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ممالک متحد ہوں، امریکہ کیخلاف اس سے بہتر موقع نہیں ملے گا۔ چوبرجی چوک میں ہونیوالے احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں کارکنوں کی شرکت کی۔ مظاہرین نے امریکہ اور اسرائیل کیخلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ اور اسرائیل کیخلاف نعرے درج تھے۔ حافظ سعید کا کہنا تھا کہ نیٹو کے ممالک متحد ہوتے ہیں مگر اس وقت دنیا میں امریکی صدر کو کوئی حمایت نہیں مل رہی جو ملک یروشلم میں سفارتخانہ کھولے اس کے سفارتخانے تمام مسلم ممالک میں بند کر دیئے جائیں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ امریکہ کے اس اقدام پر دفاع پاکستان کونسل کا سربراہی اجلاس بلا لیا گیا، دفاع پاکستان کونسل کی جانب سے بڑے احتجاجی پروگراموں کا اعلان کیا جائے گا۔ دفاع پاکستان کونسل مسلم ممالک سے رابطہ کرے گی اور وفود بھیجے جائیں گے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.