• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

قطرکا دفاع القدس کے لیے عالم گیر تحریک چلانے کا مطالبہ

جمعرات 21-12-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala9597
0
SHARES
4
VIEWS

دوحہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) خلیجی ریاست قطر نے دفاع القدس اورامریکی صدر کے ’اعلان القدس‘ کو ناکام بنانے کے لیے عالم گیر تحریک چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قطری وزیراعظم  الشیخ عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ آل ثانی نے ایک ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ بیت المقدس کے دفاع کے حوالے سے ترکی کا کردار قابل تقلید اور باعث تحسین ہے۔ ترکی نے پہلے اسلامی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس بلایا اور اس کے بعد جنرل اسمبلی کے خصوصی سیشن کے انعقاد کا مطالبہ کیا۔

قطری وزیراعظم نے کہا کہ بیت المقدس کے حوالے سے امریکی صدر کے اعلان کے بعد پوری عالمی برادری کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا چاہیے۔ امریکی صدر کا ’اعلان القدس‘ عالم اسلام پرحملے کے مترادف اور فلسطینی مقدسات کی اعلانیہ بے حرمتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے اعلان القدس کے بعد فلسطین پر صیہونی آباد کاروں کو مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اور حرم قدسی کا تقدس پامال کرنے کا نیا موقع ملے گا۔

بعد ازاں اجلاس سے خطاب میں قطری وزیر انصاف اور وزیر مملکت حسن بن لحدان الحسن المہندی نے کہا کہ قطر فلسطینی قوم کے بنیادی حقوق کی حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کے ترکی میں ہونے والے اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ عالم اسلام کی فلسطین کے حوالے سے ترجمانی کرتا ہے۔ نہ صرف مسلم امہ بلکہ پوری عالم برادری نے بیت المقدس اسرائیل کے حوالے کرنے کے امریکی صدر کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے بیت المقدس کے حوالے سے ترکی کے کردارکو سراہا اور کہا کہ بیت المقدس کے حوالے سے جاری کردہ ’ٹرمپ‘ کے اعلان کو ناکام بنانے کے لیے عالم اسلام کی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے اور دفاع القدس کے لیے عالم گیر تحریک چلانے کی ضرورت ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.