• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

قبۃ الصخرۃ پر صیہونیوں کا دھاوا ناقابل قبول مذہبی اشتعال انگیزی قرار

منگل 05-12-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala9353
0
SHARES
0
VIEWS

رباط – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تعاون تنظیم کے ادارہ برائے سائنس وثقافت ’آئسیسکو‘ نے دو روز قبل صیہونی شرپسندوں کے مسجد اقصیٰ سے متصل قبۃ الصخرۃ پر دھاوے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مذہبی جارحیت اور ناقابل برداشت اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مراکش کے شہر رباط میں قائم ’آئیسیسکو‘ کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ اور قبۃ الصخرۃ کے صحن میں صیہونی شرپسندوں کا داخلہ مذہبی اشتعال انگیزی اور مجرمانہ اقدام ہے۔

بیان میں صیہونی پولیس اور فوج کی سیکیورٹی میں صیہونیوں کو قبۃ الصخرۃ شریف میں پہنچانے کو مذہبی اشتعال انگیزی اور جارحیت قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ اتوار کے روزسیکڑوں صیہونی شرپسندوں نے مسجد اقصیٰ سے متصل قبۃ الصخرۃ پر اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں پر دھاوا بولا اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

فلسطینی محکمہ اوقاف نے صیہونی آباد کاروں کی جانب سے اس بے حرمتی کو غیر مسبوق جارحیت قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ مسجد اقصیٰ اور اس سے ملحقہ مقدسات کی بے حرمتی کے واقعات میں ایک ایسے وقت میں اضافہ ہوا ہے جب دوسری طرف امریکا بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کی تیاری کررہا ہے۔

فلسطینی محکہ اوقاف نے خبردار کیا کہ اگر القدس کو صیہونی ریاست کا دارالحکومت قرار دیا گیا تو پورے خطے میں ایک طوفان اٹھ کھڑا ہوگا۔ بیان میں صیہونی آباد کاروں کے دھاووں اور ناپاک امریکی عزائم پر عالم اسلام اور عرب دنیا کی مجرمانہ خاموشی کی بھی شدید مذمت کی گئی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.