دوحہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) قطر کے ممتازعالم دین اور بین الاقوامی علماء اتحاد کے چیئرمین علامہ یوسف القرضاوی نے کہا ہے کہ قبلہ اوّل کے دفاع کے لیے فلسطین میں شہادت کی سعادت حاصل کرنے کی آرزو ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قبلہ اوّل کے دفاع کے لیے جہاد فرض ہوچکا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں علامہ یوسف القرضاوی نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ وہ قبلہ اوّل کے دفاع کے لیے کچھ نہ کرسکے۔ مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے وہ شہید ہونا چاہتے ہیں اور یہ ان کی سب سے بڑی آزور ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ’ٹویٹر‘ پر پوسٹ ایک بیان میں علامہ یوسف القرضاوی نے کہا کہ مسجد اقصیٰ Â اور القدس جب بھی ہمیں پکاریں گے ہمارے مردو Â زن، بوڑھے اور جواں سب اس پکار پر لبیک کہتے ہوئے مقدسات کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے کو تیار ہوں گے۔
انہوں نے مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کو صیہونیوں کے ہاتھوں لاحق خطرات کے دفاع کے لیے عالم اسلام میں یکجان ہونے اور سیسہ پلائی دیوار بننے کا مطالبہ کیا۔
