• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فوجی مشقوں کے آغاز کے موقع پر ٹرمپ اور نیتن یاہو ملاقات

منگل 06-03-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala10363
0
SHARES
0
VIEWS

واشنگٹن (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو سے گفتگو میں مقبوضہ علاقوں کے بارے میں اسرائیل کے مواقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیت المقدس میں امریکہ کے سفارت خانے کی افتتاحی تقریب میں بذات خود وہ شرکت کر سکتے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ و اسرائیل کے تعلقات اس وقت مثالی خوشگوار بن چکے ہیں۔

غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو آئیپک کے سالانہ اجلاس میں شرکت اور امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کے لئے واشنگٹن کے دورے پر ہیں۔

نیتن یاہو کا یہ دورہ ایسی حالت میں انجام پایا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں امریکہ و اسرائیل کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع ہو گئی ہیں۔

صیہونی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مشترکہ فوجی مشقوں میں اسرائیل کے دو ہزار فوجیوں کے ساتھ امریکہ کے ڈھائی ہزار فوجی حصہ لے رہے ہیں اور یہ مشترکہ فوجی مشقیں بڑی فوجی مشقیں شمار ہوتی ہیں۔

فلسطین کے مقبوضہ علاقوں خاص طور سے بیت المقدس کے سلسلے میں اسرائیل کے لئے امریکہ کی حمایت اور غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ امریکہ کا فوجی تعاون علاقے میں فلسطینیوں اور عرب ملکوں پر اس غاصب حکومت کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کو مسلط کرنے کے لئے سیاسی ماحول تیار نیز مہم جوئی کا نیا دور شروع کرنے سے متعلق امریکہ کی جانب سے ہری جھنڈی کے مترادف ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کے دور حکومت میں اسرائیل کے لئے امریکی حمایت میں شدید اضافہ صرف سیاسی و اقتصادی شعبوں تک محدود نہیں ہے اور یہ حمایت فوجی شعبے میں بھی بڑھتی جا رہی ہے۔

امریکہ کی جانب سے اسرائیل کی ہمیشہ حمایت کی جاتی رہی ہے اور یہ حمایت واشنگٹن کی ترجیحات میں بھی شامل رہی ہے۔ یہاں تک کہ امریکہ کے بعض صدور صیہونیت نوازی میں دوسروں سے سبقت بھی لے گئے ہیں اور ٹرمپ ان میں سے ایک ہیں جو اسرائیل کی حمایت میں اشتعال انگیزی تک کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

بلا شبہ امریکی سماج و معاشرے میں صیہونی لابی کا مکمل اثر و رسوخ ہے اور امریکی صدور اسی لابی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اندرون و بیرون ملک اپنی پالیسیوں کے آگے بڑھانے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔

اسی دائرے میں امریکہ کے موجودہ صدر ٹرمپ بھی مختلف طریقوں سے صیہونیوں سے اپنی ہمدردی و رواداری کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور آئیپک اجلاس میں نیز صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات میں ان کا خوشامد پسندانہ بیان مذکورہ حقیقت کا بیّن ثبوت ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.