• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطین کی حمایت پر امریکہ یونیسکو سے ناراض

ہفتہ 08-07-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala7752
0
SHARES
3
VIEWS

واشنگٹن – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) امریکہ نے یونیسکو کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق امریکہ نے غاصب صیہونی حکومت کی ہمہ گیر حمایت کا ثبوت دیتے ہوئے شہر الخلیل کا نام یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں درج کئے جانے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اس ادارے کے ساتھ اپنے تعلقات پر از سر نو غور کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل مندوب نیکی ہیلی نے شہر الخلیل اور حرم ابراہیمی کا نام یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں درج کئے جانے کے بعد دعوی کیا کہ اس فیصلے سے اقوام متحدہ کے تعلیمی، علمی اور ثقافتی ادارے یونیسکو کا اعتبار ختم ہوگیا ہے۔

یونیسکو نے جمعے کو پولینڈ کے شہر کراکف میں ادارے کی عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کے اکتالیسویں اجلاس میں غرب اردن کے شہر الخلیل اور حرم ابراہیمی کو یونیسکو کی فہرست میں درج کرنے کے لئے مجوزہ قرارداد کوامریکہ اور اسرائیل کی سخت مخالفت کے باوجود منظوری دے دی۔

امریکہ نے اس سے پہلے دوہزار گیارہ میں فلسطین کو یونیسکو کا رکن تسلیم کئے جانے کے بعد اس عالمی ادارے کی مالی امداد بند کر دی تھی تاہم اس نے اٹھائیس اراکین پر مشتمل اس کی ایگزیکٹیو کمیٹی میں اپنی رکنیت برقرار رکھی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieفلسطین کی حمایت پر امریکہ یونیسکو سے ناراض
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.