• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطین نہر سے بحر تک آزاد ہو کر رہے گا۔ پاکستان رہنما علامہ باقر زیدی کا عالمی فلسطین کانفرنس ’’وعد الحق‘‘ سے خطاب

ہفتہ 04-11-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala9132
0
SHARES
0
VIEWS

بیروت – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) لبنان کے دارلحکومت بیروت میں منعقد ہونے والی دو روزہ عالمی فلسطین کانفرنس ’’الوعد الحق‘‘ کے شرکاء سے پاکستان کی مذہبی و سیاسی جماعت مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ باقر زیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین پورا نہر سے بحر سے آزاد ہو کر رہے گا اور دنیا کی تمام صیہونی قوتوں کو مزید شکست اور ذلت کاسامنا ہو گا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عالمی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ باقر زیدی کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کا حل نہ پہلے کبھی مذاکرات سے ہو اہے اور نہ ہی مستقبل میں مذاکرات کے دھوکے میں آ کر فلسطینیوں کو دھوکہ دیا جائے بلکہ فلسطین کا مسئلہ صرف اور صرف مسلح جد وجہد اور فلسطینیو ں کی مزاحمت سے ہی ممکن ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام کو فخر حاصل ہے کہ انہوں نے ہمیشہ مظلوم ملت فلسطین کی حمایت کی ہے اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا ان کاکہنا تھا کہ قیام پاکستان سے قبل ہی بانیان پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال نے ہمیشہ فلسطین کاز کی حمایت کی اور فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والے ظالمانہ رویوں اور اقدامات کی شدید مذمت جاری رکھی، انہوں نے کہا کہ بانیان پاکستان نے اعلان بالفور سے قبل اور اس کے بعد ہمیشہ اس اعلان بالفور کو فلسطین اور پوری دنیا کے مسلمانوں کے خلاف کھلی سازش قرار دیا تھا۔

علامہ باقر زیدی نے کہا کہ ہم اپنے بانیان اور قائدین کی راہ پر چلتے ہوئے آج بھی فلسطین کاز کے ساتھ کھڑے ہیں اور فلسطین کاز کے لئے سرگرم عمل اسلامی مزاحمتی تحریکوں بشمول حزب اللہ، حماس، جہاد اسلامی اور فلسطین کے اندر موجود تمام مزاحمتی گروہوں کی مکمل اخلاقی و سیاسی حمایت کرتے ہیں اور اسلامی مزاحمت و مقاومت کو فلسطین کی آزادی کا واحد حل اور ذریعہ سمجھتے ہیں ۔

عالمی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ باقر زیدی نے اختتام پر امریکا مردہ باد، اسرائیل مردہ باد اور برطانیہ مردہ باد کے نعرے لگائے۔اس موقع پر اسلامی دنیا سے مفتیان عظام اور علمائے کرام کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ دوسری عالمی فلسطین کانفرنس ’’وعد الحق‘‘ کے انعقاد کرنے میں سرگرم عمل میزبان جماعت اتحاد علماء مقاومت کے سیکرٹری جنرل اور لبنان کے مفتی اعظم شیخ ماہر حمود، حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم، جہاد اسلامی کے زیاد نخالہ، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے خصوصی نمائندہ برائے کانفرنس آیت اللہ شیخ محسن اراکی اور آیت اللہ حسن اختری سمیت عالم اسلام کی ممتاز شخصیات بھی موجود تھیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieفلسطین نہر سے بحر تک آزاد ہو کر رہے گا۔ پاکستان رہنما علامہ باقر زیدی کا عالمی فلسطین کانفرنس ’’وعد الحق‘‘ سے خطاب
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.