• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر روکنے کا مطالبہ

اتوار 25-12-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala5441
0
SHARES
0
VIEWS

قطر – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) گذشتہ روز بین الاقوامی سلامتی کونسل کی جانب سے کثرت رائے سے فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر روکنے کے مطالبے پر مبنی قرارداد کی منظوری کے بعد عالم اسلام کی طرف سے مثبت رد عمل سامنے آیا ہے۔  سلامتی کونسل کی قراردار کے رد عمل میں عرب ممالک اور عالم اسلام کی طرف سے خیر مقدم کیا گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عرب ممالک نے سلامتی کونسل کی طرف سے فلسطین میں یہودی آباد کاری کے خلاف قرارداد کو مثبت پیش رفت، مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی مساعی کو آگے بڑھانے اور مسئلہ فلسطین کے حل کے حوالے سے نہایت اہمیت کی حامل قرار دیا ہے۔

کویت کی مجلس امہ (پارلیمنٹ) کے اسپیکر مرزوق الغانم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی قرارداد صحیح سمت میں اہم قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی نئی قرارداد کی منظوری کے بعد سابقہ قراردادوں پرعمل درآمد کے حوالےسے بھی صہیونی ریاست پر دباؤ بڑھے گا۔ اس کے نتیجے میں عرب۔ اسرائیل تنازع کے حل کی راہ ہموار ہوگی۔

خلیجی ممالک میں قطر سمیت کئی دوسری خلیجی ریاستوں نے سلامتی کونسل کی قرارداد کا خیر مقدم کیا۔ قطر کی جانب سے جاری کردہ موقف میں کہا گیا ہے کہ توقع ہے کہ سلامتی کونسل اپنی قرارداد پرعمل درآمد میں تاخیر نہیں کی جائے گی۔  قطری وزیرخارجہ الشیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی کا کہنا ہے کہ ان کا ملک سلامتی کونسل کی قرارداد کا خیر مقدم کرتا ہے۔ اس قرارداد کی منظوری نے ایک بار پھرثابت کیا ہے کہ مسئلہ فلسطین دنیا کے اہم ترین حل طلب مسائل میں سے ایک ہے۔ اس قرارداد پرعمل درآمد سے خطے میں امن وامان کے قیام میں مدد ملے گی۔

اردن، موریتانیہ اور عالم اسلام کے کئی دوسرے ممالک نے بھی سلامتی کونسل کی قرارداد کو مسئلہ فلسطین کے حل کی راہ میں اہم مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieفلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر روکنے کا مطالبہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.