• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 22 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی مزاحمت کاروں کی سرنگوں کا توڑ’اسرائیل کا ’فوجی روبورٹ‘ تیار

پیر 16-01-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala5684
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے غزہ کی پٹی کے اندر اور اطراف میں کھودی گئی سرنگوں سے نمٹنے کے لیے ایک نیا روبورٹ تیار کیا گیا ہے جسے جلد ہی فوج کے حوالے کیا جائے گا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فوج کی انجینیرنگ یونٹ ’یھلوم‘ کی جانب سے تیار کردہ فوجی روبورٹ جلد ہی پیادہ فوج کے حوالے کیا جائے گا جو اسے فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے کھودی گئی سرنگوں سے نمٹنے میں مدد دے گا۔

عبرانی اخبار کی رپورٹ کے مطابق فوجی ربورٹ کا وزن 15 کلو گرام ہے جو ہرطرح کے موسمی حالات، اندھیرے اور روشنی میں سرنگوں میں داخل ہونے، سرنگوں کی نشاندہی کرنے اور ان کے خطرے میں  مدد دے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فوجی روبورٹ کی تیاری اور اس کے استعمال میں کافی عرصہ لگا ہے تاہم اب فوج نے غزہ اور غرب اردن کی سرحد پر اسے تجرباتی طور پراستعمال بھی کیا ہے۔

مذکورہ روبورٹ بارودی سرنگوں کی نشاندہی کرنے اور اسلحہ کی تلاش میں بھی معاون ہوگا اور یہ روبورٹ لیزر کی مدد سے کام کرے گا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزارت دفاع نے گذشتہ ہفتے غزہ اور سنہ 1948ء کے علاقوں کے درمیان سرنگوں کی روک تھام کے لیے 130 ملین ڈالر کی رقم مختص کرنے کی منظوری دی تھی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.