(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے روس میں براہ راست بات چیت سے اتفاق کیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سوموار کے روز ماسکو میں فلسطینی سفارت خانے کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔ قبل ازیں اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ وہ ماسکو میں فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ روسی صدر ولادی میر پوتین کی جانب سے بات چیت کی میزبانی کی پیش کش پرغور کررہے ہیں۔اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ”نیتن یاہو نے روس کے نائب وزیر خارجہ میخائل بوغدانوف کے ساتھ ملاقات میں انھیں اسرائیل کے اس موقف سے آگاہ کیا ہے کہ وہ صدر محمود عباس کے ساتھ کسی پیشگی شرائط کے بغیر ملاقات کے لیے ہمیشہ سے تیار ہیں۔ اس لیے وہ روسی صدر کی تجویز اور اس ممکنہ ملاقات کے لیے وقت پر غور کررہے ہیں”۔