• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی شہداء کے جسد خاکی واپس نہ کرنے لیے اسرائیلی قانون سازی

پیر 13-11-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala9223
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے داخلی سلامتی کے وزیر گیلا اردان نے پارلیمنٹ سے ایک نیا قانون منظور کرانے کی کوششیں شروع کی ہیں۔ اس نام نہاد قانون کے تحت صیہونی حکام کو فلسطینی شہداء کے جسد خاکی ان کے ورثاء کے حوالے نہ کرنے کا اختیار حاصل ہو گا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی نیوز ویب پورٹل 0404 کی رپورٹ میں گیلاد اردان نے ایک نئے مسودہ قانون کی تیاری شروع کی ہے۔

اس قانون کے تحت فلسطینی شہداء کے جسد خاکی ان کے ورثاء کو نہ دینے کا اختیار حاصل کرنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس قانون کی منظوری کے بعد شہید ہونے کے بعد اسرائیلی فوج کے قبضے میں آنے والے کسی فلسطینی کے جسد خاکی پر اسرائیلی حکام اپنی مرضی کا فیصلہ کرسکیں گے۔ صیہونی ریاست شہداء کے جسد خاکی ان کے لواحقین کے حوالے کرنے کی پابند نہیں ہوگی۔ یوں فلسطینی مزاحمتی خاندانوں اور مزاحمتی تنظیموں کو اسرائیل کے خلاف کارروائیوں سے باز رہنے کے لیے دباؤ ڈالا جا سکے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی شہداء کے جسد خاکی واپس کرنے سے فلسطینیوں میں صیہونی ریاست کے خلاف نفرت میں اضافہ ہوتا ہے۔ جب فلسطینی شہداء کے جسد خاکی واپس نہیں کیے جائیں گے تو ان کی تدفین نہیں ہوگی اور نماز جنازہ کا اہتمام بھی نہیں ہو گا۔

خیال رہے کہ اکتوبر 2015ء کے بعد سے جاری تحریک انتفاضہ القدس کے دوران اسرائیلی فوج نے دسیوں فلسطینیوں کو شہید کرنے کے بعد ان کے جسد خاکی اپنے قبضے میں لیے۔ ان میں سے کئی شہداء کے جسد خاکی تا حال صیہونی فوج کے پاس ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.