• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی حکومت اسرائیل کو تسلیم کرے:امریکی مندوب

بدھ 04-10-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala8780
0
SHARES
0
VIEWS

واشنگٹن – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی امن مندوب جیسون گرین بیلٹ نے کہا ہے کہ فلسطین میں قائم ہونے والی کوئی بھی حکومت اسرائیل کو تسلیم کرتے ہوئے تشدد کار استہ ترک کرے تاکہ اس کے بارے میں کوئی شک شبہ باقی نہ رہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 7 کو دیئے گئے انٹرویو میں مسٹر گرین بیلٹ نے کہا کہ فلسطین کی قومی حکومت اسرائیل کے ساتھ طے پائے سابقہ معاہدوں کو قبول کرتے ہوئے اسرائیل کو ایک آئینی مملکت تسلیم کرے، تشدد کا راستہ ترک کرے اور مذاکرات کے لیے اقدامات کرے۔

ایک سوال کے جواب میں امریکی مندوب نے کہا کہ فلسطینیوں میں مفاہمت صدر ٹرمپ کی ایجنڈے کے عین مطابق ہے۔ صدر ٹرمپ یہ چاہتے ہیں کہ تمام فلسطینی ایک قوت بن کر مذاکرات کی میز پرآئیں۔ صرف فلسطینی اتھارٹی کافی نہیں کیونکہ اتھارٹی غزہ کی پٹی کی نمائندگی نہیں کرتی۔

مسٹر گرین بیلٹ نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی اور اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے موقف میں ہم آہنگی قابل ذکر اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں فلسطینی اتھارٹی کی عمل داری کی بحالی کا خیر مقدم کرتا ہے۔ عالمی گروپ چار بھی متعد بار اس کا مطالبہ کرچکا ہے۔

ایک دوسرے سوال کے جواب میں امریکی مندوب نے کہا کہ فلسطینیوں میں مفاہمت اعتدال پسند عرب ممالک کے دباؤ کا نتیجہ ہے۔ عرب ممالک فلسطین۔ اسرائیل تنازع کے حل کے حوالے سے تیار کردہ امن روڈ میپ کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں اور اس مقصد کے لیے تمام فلسطینی دھڑوں میں اتحاد ضروری ہے۔

خیال رہے کہ امریکی مندوب کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نومبر 2014ء کے بعد سے فلسطین میں قومی حکومت کی تشکیل کے لیے کی جانے والی کوششیں حال ہی میں کامیابی سے ہم کنار ہوئی ہیں۔ فلسطینی قومی حکومت کے سربراہ غزہ کی پٹی پہنچے ہیں جہاں حماس نے تمام انتظامات حکومت کو سپرد کردیے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.