• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

’فلسطینی بچوں پراسرائیلی مظالم‘ عالمی کانفرنس کویت میں شروع

اتوار 12-11-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala9215
0
SHARES
0
VIEWS

کویت – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی ریاست کی منظم ریاستی دہشت گردی کے شکار فلسطینی بچوں کی حمایت میں عالمی کانفرنس آج بہ روز اتوار 12 نومبر 2017ء کو کویت میں منعقد ہو رہی ہے۔ کانفرنس میں دنیا بھر کے مندوبین شرکت کریں گے۔

یہ کانفرنس ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب قابض صیہونی ریاست فلسطینی بچوں کے حقوق ک استحصال جاری رکھے ہوئے ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اس بات کا اعلان کویت کے نائب وزیر خارجہ خالد الجار اللہ نے گذشتہ روز کیا۔ انہوں نے کہا کہ کویت کو مظلوم فلسطینی بچوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی عالمی کانفرنس کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ یہ کانفرنس وسط نومبر میں منعقد کی جائے گی۔

کانفرنس کے چار الگ الگ سیشن طے کیے گئے ہیں جن میں فلسطینی بچوں کی مشکلات، اسرائیلی ریاست کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کی پامالیوں اور ان کے حقوق کے لیے عالمی سطح پر مہمات پر غور کیا جائے گا۔

خالد الجار اللہ نے کہا کہ ان کا ملک فلسطینی بچوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے اور ستم رسیدہ فلسطینی قوم کی حمایت میں بڑھ چڑھ کر کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔

کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’کونا‘ کے مطابق نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ کویت فلسطینی بچوں کی مشکلات کو سمجھتا ہے اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر انہیں ظلم سے نجات دلانے کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔

فلسطینی بچوں کے حقوق کے استحصال سے متعلق کویت کی میزبانی میں عالمی کانفرنس دو روز 12 اور 13 کو بھی جاری رہے گی۔

کویتی سفارت کار نے فلسطینی بچوں پرصیہونی مظالم کے تسلسل اور فلسطینی قوم کو بنیادی حقوق سے محروم کیے جانے کی صیہونی پالیسی کی شدید مذمت کی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.