• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 15 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی بستی ’’سوسیا‘‘ منہدم کرنے کے اسرائیلی اعلان پر امریکی انتباہ

جمعہ 12-08-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala3089
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) امریکی وزارت خارجہ نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے مضافاتی قصبے”سوسیا” میں فلسطینیوں کے تمام مکانات، اسکول اور دکانیں مسمار کرنے کے فیصلے کی سخت مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ فلسطینی گائوں کو مسمار کر کے اس کی آبادی کو نقل مکانی پر مجبور کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان الیزابیتھ ٹروڈو نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ ’’سوسیا‘‘ قصبے کی مسماری رکوانے کے لیے امریکا اسرائیل کے ساتھ کسی سمجھوتے تک پہنچ جائے گا۔ انہوں ںے کہا کہ "واشنگٹن اسرائیل کے اس فیصلے کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہا ہے جس کے تحت الخلیل کے مضافاتی قصبے "سوسیا” میں فلسطینیوں کے تمام مکانات کو غیرقانونی قرار دے کر انہیں مسمار کرنے کا اعلان کیا گیا ہے”۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت نے "سوسیا” قصبے کی مسماری کے اسرائیلی فیصلے کومسترد کرتے ہوئے تل ابیب کو بتا دیا ہے کہ گائوں کو مسمار کرنا عالمی قوانین کے خلاف ہے۔ اس اقدام کے نتیجے میں بڑی تعداد میں فلسطینی بچے اور عورتیں بے گھر ہو جائیں گے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی حکام کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وہ "سوسیا” قصبے میں فلسطینیوں کے تعمیر کردہ 50 مکانات،ایک اسکول، مسجد اور کئی دکانوں کو مسمار کرنے کا فیصلہ کر چکا ہے۔ کسی بھی وقت انہدامی کارروائی شروع کی جا سکتی ہے۔

سوسیا قصبے میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسمار کا یہ پہلا فیصلہ نہیں بلکہ ماضی میں بھی کئی بار اس قصبے میں فلسطینیوں کے مکانات مسمار کیے جا چکے ہیں۔ اس قصبے کی کل آبادی 350 نفوس پر مشتمل ہے۔ مکانات مسماری کی صورت میں یہ سیکڑوں فلسطینی متاثر ہو سکتے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.