• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی اور کشمیری خواتین سے اظہار یکجہتی کے لئے پاکستانی خواتین کا یکجہتی سیمینار

بدھ 21-06-2017
in عالمی خبریں
0
Gaza5June54
0
SHARES
2
VIEWS

اسلام آباد – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب میں مظلوم فلسطینی اور کشمیری خواتین کے حق میں پاکستانی خواتین کی طرف سے یکجہتی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، سیمینار میں سیکڑوں خواتین اور بچوں نے شرکت کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مائیں بہنیں فلسطین اور کشمیر کی مظلوم ماؤں اور بہنوں کے ساتھ ہیں، اس موقع پر سیمینار سے کشمیری حریت پسند رہنما کی اہلیہ مشال ملک ، پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما فردوس عاشق اعوان، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی رہنما زہرا حیدر، جماعت اسلامی پاکستان کی رہنما ڈاکٹر کوثر، معروف خاتون سماجی رہنما گل زہرا، تحریک جوانان پاکستان کی آصفہ ہاشمی، معروف مذہبی اسکالر وجیہہ نقوی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ جمعۃ الوداع کو یوم القدس کے طور پر منایا جائے گا،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت مسئلہ فلسطین کی حمایت میں اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کرتے ہوئے جمعۃ الوداع یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے،۔ اس موقع پر مقررین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اسلام آباد میں نکالے جانے والے یوم القدس کے جلوسوں میں بھرپور شرکت کریں ۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کاکہنا تھا کہ مسلمان حکمران قبلہ اوّل کی بازیابی کے لئے عملی جدو جہد کریں ، پاکستان کے عوام فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔اس موقع پر مقررین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کشمیری عوام کو یقین دہانی کروائی ہے کہ پاکستان کے عوام کشمیری مظلوم عوام کے ساتھ ہیں اور کشمیر و فلسطین کے مسئلہ کی بھرپور سیاسی واخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔

اس موقع پر سیمینار میں بچیوں نے فلسطین اور کشمیر کے ترانے بھی پیش کئے۔

Gaza5June52

Gaza5June53Gaza5June55

Gaza5June57

Gaza5June58

Gaza5June51

Gaza5June50

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.