• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی اسیران کے خلاف اسرائیلی کارروائیاں قابل مذمت ہیں: یو این

جمعہ 26-05-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala7310
0
SHARES
0
VIEWS

جنیوا – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے انسانی حقوق نے فلسطینی اسیران کے خلاف اسرائیلی ریاست کی وحشیانہ کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کے مطالبات سننے کے بجائے انہیں مزید ہراساں کررہی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے انسانی حقوق زید بن رعد الحسین نے جنیوا میں ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی جیلوں میں اپنے جائز حقوق کے حصول کے لیے بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کے خلاف اسرائیل کی اختیار کردہ پالیسیاں قابل مذمت ہیں۔ اسرائیل کو بھوک ہڑتالی اسیران کی زندگیاں بچانے کے لیے ان سے فوری اور غیر مشروط مذاکرات کرنے چاہئیں۔

رعد الحسین کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتالی اسیران کے بارے میں ملنے والی اطلاعات اور رپورٹس انتہائی تشویشناک ہیں۔ اسرائیلی انتظامیہ بھوک ہڑتالی قیدیوں کےساتھ انتقامی حربے استعمال کرکے مزید متنازع ہوگئی ہے۔

یو این اہلکار نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ اسیران کے وکلاء کو ان سے ملنے کی اجازت فراہم کرے تاکہ اسیران کی حقیقی صورت حال سامنے لائی جاسکے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں 17 اپریل سے 1500 فلسطینی اجتماعی بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.