• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی اسیران سے اظہار یکجہتی، تیونس میں مظاہرے

پیر 15-05-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala7174
0
SHARES
0
VIEWS

تیونس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی جیلوں میں اپنے حقوق کےحصول کے لیے 29 دنوں سے مسلسل بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران کی حمایت میں تیونس میں ایک عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کل اتوار کے روز تیونس کے صدر مقام تیونسیہ میں اقوام متحدہ کے علاقائی دفتر کے باہر شہریوں کی بڑی تعداد نے جمع ہو کر فلسطینی اسیران کےساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق احتجاجی مظاہرے میں تیونس کے رکن پارلیمنٹ مبارک البراہیمی سمیت کئی سرکردہ شخصیات، سرکردہ سیاسی رہنما عمر الدقہ اور تیونس میں فلسطینی سفیر ھشام مصطفیٰ نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر اقوام متحدہ کے دفتر میں ایک یاداشت بھی پیش کی گئی جس میں اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران کے مطالبات اور ان کی تیزی کے ساتھ روبہ زوال صحت کی تفصیلات بیان کی گئی تھیں۔ اقوام متحدہ میں پیش کی گئی یاداشت میں عالمی ادارے کی توجہ مسئلہ فلسطین کے حل بالخصوص بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کی طرف مبذول کرائی گئی۔

احتحاجی مظاہرے میں شریک شہریوں نے فلسطینی پرچم، بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینی اسیران کے حقوق اور مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ صہیونی ریاست پر فلسطینی قیدیوں کے مطالبات تسلیم کرانے کے لیے دباؤ ڈالے۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی جیلوں میں 17 اپریل سے فلسطینی اسیران نے اجتماعی بھوک ہڑتال شروع کی رکھی ہے۔ اس وقت بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کی تعداد 1800 سے زیادہ ہے جب کہ روزانہ کی بنیاد پر اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پربھوک ہڑتال کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.