• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی اتھارٹی کے مطالبے پر اسرائیل نے غزہ کی بجلی کمی کر دی

پیر 12-06-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala7495
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق کابینہ نے گذشتہ شب ہونے والے اجلاس میں فلسطینی اتھارٹی کے مطالبے پرعمل درآمد کرتے ہوئے غزہ کی پٹی کو ترسیل کردہ بجلی کی مقدار میں کمی کردی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی اخبار’ہارٹز‘ نے صہیونی حکومت کے ایک سینیر عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ کابینہ نے فوج کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئےاسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘کی وجہ سے غزہ کی پٹی میں محاصرے میں نرمی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے غزہ کی پٹی کی بجلی کی سپلائی میں کمی کرنے کا فیصلہ فلسطینی اتھارٹی کے مطالبے پر کیا گیا ہے۔ حال ہی میں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے سرائیل سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ غزہ کی پٹی کو فراہم کردہ بجلی کی مقدار کم کردے کیونکہ فلسطینی اتھارٹی غزہ کی پٹی کی طرف سےبجلی کے بلات ادا نہیں کر سکتی۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف جنرل گیڈی آئزن کوٹ، انٹیلی جنس چیف ہرٹز ھلیوی اور اسرائیلی رابطہ کار بولی مرڈ خائے نے غزہ کی پٹی کی عاشی حالت کو انتہائی المناک قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس نے ایک ماہ قبل کہا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی غزہ کی پٹی میں بجلی کے بحران کے حل کے لیے ان کے پاس کوئی آپشن نہیں۔ انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ غزہ کو بجلی کی سپلائی کم کردے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.