فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 2 نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ حال ہی میں اسرائیلی وزیرنائب وزیر دفاع ایلی بن دھان نے تجویز پیش کی ہے کہ فلسطینیوں کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث فوجیوں کو عدالتوں میں سزائیں دلوانے سے بچایا جائے اور انہیں فوری طور پر معافی دینے اور انہیں قانونی تحفظ دینے کے لیے قانون سازی کی ہے۔
ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایلی بن دھان کی طرف سے یہ تجویز ایک ایسے وقت میں دی گئی ہےجب دوسری جانب حال ہی میں اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے فلسطینی نوجوان کے مجرمانہ قتل میں ملوث فوجی الیور ازاریا کو مجرم قرار دیا گیا تھا۔ اسرائیلی فوجی کو فلسطینی کو بے گناہ قتل کرنے کے جرم میں مجرم قرار دینے پر صہیونی حکومت نے عدالتی فیصلے پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا۔
خیال رہے کہ الیورازاریا نامی یہودی Â فوجی نے 24 مارچ 2016ء کو الخلیل شہر میں تل ارمیدہ کے مقام پر ایک شدید زخمی فلسطینی نوجوان عبدالفتاح الشریف کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔