• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینیوں کے قاتل دفع ہو جاؤ، اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہندوستان میں احتجاج

جمعرات 18-01-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala9902
0
SHARES
3
VIEWS

نئی دہلی (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے دورہ بھارت کے خلاف ہندوستان بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ کل بدھ کو نئی دہلی، حیدر آباد اور ممبئی سمیت کئی دوسرے بڑے شہروں اور ریاستوں میں نیتن یاھو کے خلاف جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن میں ’انسانیت کے قاتل نیتن یاھو جہاں سے آئے ہو وہیں دفع ہوجاؤ، ہم تمہیں بھارت کی سرزمین میں گوارا نہیں کرتے‘۔

احتجاجی مظاہروں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں۔ مظاہرین نے اسرائیلی پرچم بھی نذرآتش کیے۔ مقررین نے ریلیوں سے خطاب میں نیتن یاھو کے دورہ بھارت کی شدید مذمت کی اور انہوں نے فلسطینیوں کے قاتل اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ دوستانہ مراسم بڑھانے پر بھارتی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم گذشتہ اتوار کو بھارت کے چھ روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچے تھے۔ اسرائیل اور بھارت کے درمیان سفارتی تعلقات کے 25 سال میں کسی اسرائیلی وزیراعظم کا یہ بھارت کا پہلا دورہ ہے۔

گذشتہ ماہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں القدس کے حوالے سے پیش کی گئی ایک قرارداد میں بھارت نے اسرائیل کے خلاف اور فلسطینیوں کی حمایت مین ووٹ ڈالا تھا جس کے بعد تل ابیب نے اپنے حلیف بھارت کے حوالے سے سخت مایوسی کا اظہار کیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.