• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینیوں کے تحفظ کے لیے عالمی فوج کی تعیناتی کا مطالبہ

جمعہ 22-12-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala9607
0
SHARES
0
VIEWS

لندن (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) انسانی حقوق کی ایک بین الاقوامی تنظیم نے اقوام متحدہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین میں  اسرائیلی ریاست کے جرائم کی روک تھام،فلسطینیوں کے تحفظ اور یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کے انسداد کے لیے فلسطین میں عالمی امن فوج تعینات کرے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ’عرب ہیومن رائٹس گروپ‘ نے لندن میں قائم اپنے صدر دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی عوام اسرائیلی فوج کے ہاتھوں بدترین مظالم کا شکار ہیں۔ ان کا تحفظ اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ اقوام متحدہ فلسطینی عوام کے تحفظ، اسرائیلی ریاست کے جرائم کی روک تھام اور فلسطین میں صیہونی آباد کاری روکنے کے لیے عالمی فوج تعینات کرے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے تمام اداروں بالخصوص جنرل اسمبلی کی ذمہ داری ہے کہ وہ فلسطینی عوام کو تحفظ فراہم کرنے اور ان پر ڈھائے جانے والے مظالم کی روک تھام کے لیے بین الاقوامی فوج تعینات کرے۔

انسانی حقوق گروپ نے فلسطینیوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی کے مرتکب اسرائیلی عہدیداروں کے ٹرائل کے لیے خصوصی عدالتوں کے قیام، اسرائیل پر فوجی اور اقتصادی پابندیاں عائد کرنے اور صیہونی ریاست کا ہرسطح پر بائیکاٹ  کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

عرب ہیومن رائٹس آرگنائزیشن نے امریکی صڈر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان القدس کو صیہونی ریاست کی مادی اور معنوی امداد کا سب سے بڑا ثبوت قرار دیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ القدس کو اسرائیل کے حوالے کرنے والے امریکا پر فلسطینی قوم، عرب ممالک اور عالم اسلام کو اعتبار نہیں کرنا چاہیے۔ اسرائیل امریکا کے ہاتھوں میں کھلونا ہے اور امریکا کی ہرحکومت اسرائیل کا دفاع کرتی اور فلسطینیوں کے بنیادی حقوق پامال کرتی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.