• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فرانس میں پہلی بار یہودی مصنوعات پر’بائیکاٹ ٹیگ، صہیونی چراغ پا

ہفتہ 07-01-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala5594
0
SHARES
0
VIEWS

پیرس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فرانس میں پہلی بار بازاروں میں فروخت ہونے والی مصنوعات میں اسرائیل کی ان مصنوعات پر خصوصی ٹیگ لگایا گیا ہے جو فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں قائم کردہ کاخانوں میں تیار کرنے کے بعد یورپی منڈیوں تک پہنچائی گئی ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیریس میں متعدد بڑے  شاپنگ مراکز میں رکھی گئی مصنوعات پر ’یہودی کالونیوں کی مصنوعات‘ کے عنوان کا ٹیگ لگایا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے جب فرانس کے شاپنگ مراکز میں صہیونی مصنوعات پر’متنازع‘ کی علامت چسپاں کی گئی ہے۔

اسرائیل کے عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ کئی مقامات پر رکھی گئی اسرائیلی مصنوعات پر ’اسرائیلی کالونیوں میں تیار کردہ‘ کا ٹیگ لگایا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیرس میں قائم اسرائیلی سفارت خانے کو بھی اس کا بہ خوبی علم ہے اور تنظیموں نے بھی اس پر احتجاج کیا ہے۔ یہودی سماجی گروپوں کی طرف سے فرانس میں اسرائیلی مصنوعات پر یہودی کالونیوں کا ٹیگ لگانے کو شرمناک قرار دے کر اسے مٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ فرانس نے گذشتہ برس نومبر میں یورپی یونین کے ساتھ مل کر ایک نئے ضابطہ اخلاق کی تیاری کا اعلان کیا تھا جس کے تحت سنہ 1967ء کی چھ روزہ عرب اسرائیل جنگ کے دوران قبضے میں لیے گئے فلسطینی علاقوں میں قائم اسرائیلی کارخانوں کی مصنوعات پر خصوصی ٹیگ لگانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

فرانس میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا ٹیگ ایک ایسے وقت میں لگایا گیا ہے جب پیرس کی میزبانی میں 15 جنوری کو عالمی مشرق وسطیٰ امن کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieفرانس میں پہلی بار یہودی مصنوعات پر’بائیکاٹ ٹیگ، صہیونی چراغ پا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.