• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فرانسیسی قونصل خانے کا عہدیدار بیت المقدس میں گرفتار

پیر 19-03-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala10470
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل اور فرانس کے ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے بیت المقدس میں فرانسیسی قونصل خانے کے ایک عہدیدار کو حراست میں لیا ہے۔ اس پر غزہ کی پٹی سے بیت المقدس اسلحہ اسمگل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی اخبار’ہارٹز‘ کے مطابق فرانسیسی قونصل خانے کے ایک فلسطینی عہدیدار کو 19فروری کو غزہ سے القدس آتے ہوئے ’ایرز‘ گذرگاہ سے حراست میں لیا گیا تھا۔ ملزم کی عمر 24 بتائی جاتی ہے اور اس پر غزہ سے القدس اسلحہ اسمگل کرنے کی کوششوں کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق گرفتار فلسطینی کو بئر سبع کی ایک فوجی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزم غرب اردن، غزہ اور بیت المقدس میں قونصل جنرل میں تعینات رہ چکا ہے۔

اسرائیلی حکام نے اس گرفتاری کو اب تک صیغہ راز میں رکھا ہے۔ آج عدالت نے ملزم کی پیشی کے بعد اس خبر کو افشاء کرنے کی اجازت دے دی تھی۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق گرفتار ملزم پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ان میں سیکیورٹی سے متعلق الزامات شامل ہیں جن مین مشتبہ طورپر اسلحہ کی منتقلی کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔

فرانسیسی سفارت خانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم ملازم کی گرفتاری کے معاملے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ صیہونی حکام کے ساتھ بھی رابطہ کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieفرانسیسی قونصل خانے کا عہدیدار بیت المقدس میں گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.