• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

غزہ کی صورت حال پر عرب وزراء خارجہ جمعرات کو اکٹھا ہوں گے

بدھ 16-05-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala10919
0
SHARES
0
VIEWS

قاہرہ ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فلسطینی بحران پر بات چیت کے لیے عرب لیگ کا وزراء خارجہ کی سطح پر ہنگامی اجلاس جمعرات کو ہو گا۔ اجلاس کے انعقاد کا مطالبہ سعودی عرب نے کیا تھا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اجلاس کا مقصد فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنا اور امریکی سفارت خانے کو بیت المقدس شہر منتقل کرنے سے متعلق واشنگٹن کے غیر قانونی فیصلے کے خلاف متحرّک ہونا ہے۔

ادھر غزہ پٹی میں پیر کے روز اسرائیلی فائرنگ سے شہید ہونے والے 60 کے قریب فلسطینیوں کو سپرد خاک کر دیا گیا۔

توقع ہے کہ عرب لیگ بدھ کے روز مستقل مندوبین کی سطح کا اجلاس منعقد کرے گی۔

اس سے قبل عالمی سلامتی کونسل نے منگل کے روز غزہ کی صورت حال کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد کیا۔ اس دوران تمام فریقوں سے جذبات پر قابو رکھنے، بین الاقوامی مداخلت اور واقعے کی کھلی تحقیقات کرائے جانے کے مطالبات سامنے آئے۔ اجلاس کے آغاز پر فلسطینی شہداء کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

اجلاس میں امریکی خاتون مندوب نے اسرائیل کے مؤقف کو خود پر قابو قرار دیتے ہوئے اسے بھرپور انداز سے سراہا۔ انہوں نے فسلطینی تنظیم حماس پر اشتعال انگیزی اور تشدد پر اکسانے کا الزام عائد کرتے ہوئے اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب کویت کا کہنا ہے کہ غزہ میں قتل عام کے بعد وہ "فلسطینی شہریوں کے تحفظ” کے حوالے سے سلامتی کونسل میں ایک قرارداد کا منصوبہ پیش کرے گا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ کی صورت حال پر عرب وزراء خارجہ جمعرات کو اکٹھا ہوں گے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.