• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 15 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

غزہ میں یرغمال اسرائیلی فوج کے قتل کی دوبارہ تحقیقات کا مطالبہ

جمعرات 26-01-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala5799
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں مزاحمت کاروں کے ہاں جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجی  ارون شاؤل کے اہل خانہ نے ملٹری پراسیکیوٹر کو ایک درخواست دی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ شاؤل کی موت سے متعلق اعلان کی دوبارہ تحقیقات کرے اور یہ بتائے کہ آیا ان کا بیٹا زندہ ہے یا نہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی ریڈیو نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یرغمالی فوجی ارون شاؤل کے اہل خانہ نے ملٹری پراسیکیوٹر کے ہاں دی گئی درخواست میں مطالبہ کیا ہے کہ فوج کی جانب سے چند ہفتے قبل یہ اعلان کیا گیا تھا کہ ارون شاؤل کو زحمی حالت میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے یرغمال بنایا تھا۔ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکا ہے۔ تاہم کچھ عرصہ بعد فلسطینی مزاحمت کاروں نے اس کے زندہ ہونے کی تصدیق کی تھی۔

خیال رہے کہ ارون شاؤل کو غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے جولائی 2014ء کے دوران غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جنگ کے دوران جنگی قیدی بنا لیا تھا۔

عبرانی ریڈٰیو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ارون شاؤل کی موت کا اعلان جلد بازی میں کیا گیا تھا۔ فوج کے پاس بھی شاؤل کے زندہ یا مردہ ہونے کے قطعی ثبوت نہیں تھے۔ یہ اعلان اس وقت کیا گیا تھا جب  یہودی مذہبی پیشواؤں کی جانب سے فوج پر دباؤ تھا کہ اس مسئلے کا حل نکالا جائے۔

ارون شاؤل کو اس وقت یرغمال بنایا گیا تھا جب غزہ کی پٹی میں 20 جولائی اس وقت یرغمال بنایا گیا ایک کارروائی میں 14 فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ میں یرغمال اسرائیلی فوج کے قتل کی دوبارہ تحقیقات کا مطالبہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.