بیروت ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) لبنان کے صدر العماد میشل عون نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بے گناہ فلسطینی مظاہرین کے قتل عام کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایک بیان میں صدر عون نے کہا کہ غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کا قتل عام قابل مذمت اور انسانیت کے خلاف جرم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی وفود کے ساتھ ہونے والی ان کی ملاقاتوں میں غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام اور امریکی سفارت خانے کی مقبوضہ بیت المقدس اہم موضوع ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی سفارت خانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کسی گہری سازش کا حصہ لگتی ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس تین آسمانی مذاہب کے ہاں مقدس مقام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ استنبول میں ہونے والی او آئی سی کی ہنگامی کانفرنس میں لبنان کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ لبنانی وزیر خارجہ جبرال باسل ان کے ملک کی نمائندگی کریں گے۔