• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

غزہ سے جلد جنگ ہو گی: رائے عامہ سروے میں اسرائیلیوں کی رائے

اتوار 09-07-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala7760
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ’’اسرائیلیوں کی اکثریت کا خیال ہے کہ آئندہ برس صہیونی ریاست اور اسلامی تحریک مزاحمت  ، حماس کے درمیان جنگ ہونے والی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن مذاکرات دوبارہ شروع کرانے میں ناکام ہوں گے۔

‘‘

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اس امرکا اظہار رائے عامہ کے ایک جائزے میں کیا گیا ہے۔ ’’پیس انڈیکس‘‘ کے عنوان سے رائے عامہ کے اس جائزہ کا اہتمام اسرائیلی ڈیموکریٹک انسٹی ٹیوٹ اور تل ابیب یونیورسٹی  نے کیا تھا جس کے نتائج’’المصدر‘‘ نامی عبرانی ویب پورٹل نے ہفتے  کے روز جاری کئے۔

جائزے کے مطابق 56 فیصد اسرائیلیوں کا خیال ہے کہ اگلے برس قابض ریاست اور حماس کے درمیان لڑائی ہو گی جبکہ 35 فیصد رائے دہندگان کو اس جنگ کے امکانات بہت کم نظر آتے ہیں۔

’’پیس انڈیکس‘‘ میں واضح کیا گیا ہے کہ رائے دہندگان کی 35 تعداد سمجھتی ہے کہ پیش آئند لڑائی حزب اللہ یا شام سے ہو گی جبکہ 09 فیصد سمجھتے ہیں کہ جنگ کا دوسرا فریق ایران ہو گا۔

ایک تہائی اسرائیلیوں یعنی 36.5 کا خیال ہے کہ تیسری انتفاضہ بپا ہونے کا بہت بڑا امکان موجود ہے جبکہ 76 فیصد کا خیال ہے کہ اگر تیسری انتفاضہ بپا ہوئی تو اسرائیل اس پر قابو پا لے گا۔

فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان امن مذاکرات سے متعلق امریکی کوششوں کے بارے میں رائے عامہ کے جائزہ میں 61.5 فیصد اسرائیلیوں کا خیال ہے اس ضمن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کاوشیں ناکام ہو جائیں گی اور دونوں فریق جلد مذاکرات کی میز پر آتے دکھائی نہیں دیتے۔

یاد رہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مذاکرات اپریل 2014ء میں اس وقت تعطل کا شکار ہوئے جب اسرائیل نے مقبوضہ علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر روکنے اور اپنی جیلوں میں طویل قید کاٹنے والے فلسطینیوں کو رہا کرنے سے انکار کیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ سے جلد جنگ ہو گی: رائے عامہ سروے میں اسرائیلیوں کی رائے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.