• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 12 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

غزہ جنگ میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں کے رپورٹ سامنے لانے کا مطالبہ

منگل 24-01-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala5770
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی اخبارات نے انکشاف کیا ہے کہ سنہ 2014ء میں غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیلی جنگ کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں کے جوابی حملوں میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کے ورثاء نے حکومت کو ایک نئی مشکل میں ڈال دیا ہے۔ اخباری اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے 70 فوجیوں میں سے 55 کے ورثاء نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ جنگ میں فوجیوں کی ہلاکتوں کے اسباب اور حکومت کی ناکامی کی وجوہات سامنے لائی جائیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ کے مطابق 55 مہلوک فوجیوں کے اہل خانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ جنگ میں اسرائیلی فوج اور حکومت کی ناکامی سے متعلق اسٹیٹ کنٹرولر کی رپورٹ کو منظرعام پرلایا جائے  جس میں واضح کیا گیا ہے کہ غزہ میں سنہ دو ہزار چودہ کے دوران مسلط کی گئی جنگ میں حکومت کو شکست اور خفت اٹھانا پڑی تھی۔

رپورٹ کے مطابق 55 فوجیوں کے اہل خانہ کی طرف سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسٹیٹ کنٹرولر یوسف شابیرا کی اس رپورٹ کو منظرعام پرلائے جس میں اسرائیلی حکومت کو شکست اور فوجیوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ کنٹرولر نے غزہ جنگ سے متعلق اپنی رپورٹ گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کے حوالے کی تھی جس میں اسرائیلی کابینہ اور وزارت دفاع کو جنگ میں فوجیوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج اور حکومت غزہ کی پٹی میں فلسطینی مجاھدین کی کھودی گئی سرنگوں کا صحیح طور پراندازہ نہیں کرسکے جس کے نتیجے میں فوجیوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوا اور متعدد فوجیوں کو جنگی بندی بنا لیا گیا تھا۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ مقتول فوجیوں کے اہل خانہ کی جانب سے حکومت سے غزہ جنگ سے متعلق اسٹیٹ کنٹرولر کی رپورٹ سامنے لانے کا مطالبہ حکومت کو مشکل میں ڈالنے کا ایک نیا موقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکومت غزہ جنگ سے متعلق اس رپورٹ کو صیغہ راز میں رکھنا چاہتی ہے۔ اگر دباؤ کے بعد یہ رپورٹ منظرعام پرلائی جاتی ہے تو صہیونی حکومت اور فوج کی غزہ جنگ میں نام نہاد کامیابیوں کا بھانڈہ پھوٹ جائے گا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ جنگ میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں کے رپورٹ سامنے لانے کا مطالبہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.