• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 16 اکتوبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

غرب اردن کو صہیونی ریاست میں شامل کرنے کے لیے اسرائیلی تیاریاں

اتوار 12-03-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala6395
0
SHARES
4
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی ذرائع ابلاغ اور تنظیم آزادی فلسطین نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت نے غرب اردن کے شہروں کواسرائیل میں ضم کرنے کے لیے لابنگ شروع کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق غرب اردن پر قبضے کے 50 سال پورے ہونے کے موقع پر صہیونی حکومت ’سلورجوبلی‘ کے عنوان سے ایک اہم اجلاس منعقد کررہی ہے جس میں غرب اردن کو صہیونی ریاست میں باضابطہ طور پرشامل کرنے کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تنظیم آزادی فلسطین کے شعبہ ’قومی دفاع برائے اراضی و مزاحمت صہیونی آباد کاری‘ کی طرف سےجاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی حکومت نے اندر خانہ غرب اردن کو اسرائیل میں شامل کرنے کی تیاریاں کافی حد تک مکمل کرلی ہیں۔ صرف اعلان کرنا باقی ہے۔

یہ اعلان غرب اردن پرقبضے کے پچاس سال پورے ہونے کی مناسبت سے آئندہ چند ہفتوں کے دوران منعقدہ حکومتی اجلاس میں کیا جاسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکومت نے غرب اردن پر قبضے کے 50 سال پورے ہونے کو ’سلور جوبلی‘ کے طور پرمنانے کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر اسرائیلی کابینہ کا خصوصی اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

عبرانی اخبار ’ماکور  ریچون‘ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے حال ہی میں  کنیسٹ کی خارجہ و سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’سلور جوبلی‘ کی مناسبت سے کئی اہم اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔ ایک اجلاس میں غرب اردن کو اسرائیل میں ضم کرنے پر غور کے بعد اس تجویز پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغرب اردن کو صہیونی ریاست میں شامل کرنے کے لیے اسرائیلی تیاریاں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.