• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 13 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

عقوبت خانوں میں حماس کے اسیران کے خلاف صہیونی درندگی بدستور جاری

جمعہ 03-02-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala5925
0
SHARES
2
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی جیل حکام ، صہیونی فوج اور انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے جیلوں میں بند اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے کارکنان پر مظالم اور درندگی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

گذشتہ روز بھی اسرائیل کی کئی جیلوں سے حماس کے زیرحراست کارکنوں کی ایک سے دوسرے مقامات پر منتقلی اور ان کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کلب برائے اسیران کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نفحہ اور النقب جیلوں میں حماس کے اسیران کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

کل جمعرات کو بھی اسرائیلی جیل النقب کے وارڈ دو اور تین  پر اسرائیلی فوجیوں نے دھاوے بولے اور وہاں پر قید حماس کے اسیران کو زدو کوب کرنے کے بعد ان میں سے متعدد کو دوسری جیلوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

کلب کی جانب سے جاری کردہ بیان میں خبردارکیا گیا ہے کہ صہیونی انتظامیہ کی طرف سے جس طرح فلسطینی اسیران کے ساتھ بدسلوکی کا سلسلہ روا رکھاگیا ہے اس کے نتیجے میں اسرائیلی زندانوں میں قیدیوں کی بغاوت پھوٹ سکتی ہے۔

ادھر حماس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی جیل انتطامیہ نے حماس کے کارکنان کے خلاف انتقامی پالیسی میں مزید شدت لاتے ہوئے جماعت سے وابستہ کارکنوں کو زدو کوب کرنے کا سلسلہ بڑھا دیا ہے۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی حکام نے حماس کے 30 اسیر کارکنوں کو النقب جیل سے نکال کر نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے۔

انتقامی کارروائیوں کے دوران حماس کے اسیران کے کمروں کی بجلی منطقع کردی گئی ہے اور قیدیوں کی تلاشی اور تفتیش کا ظالمانہ سلسلہ جاری ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل جزیرہ نما النقب اور نفحہ جیلوں میں اسرائیلی انتظامیہ کی انتقامی کارروائیوں کے رد عمل میں حماس کے دو اسیران نے اسرائیلی فوجیوں پر چاقو سے حملے کر کے دو اہلکاروں کو زخمی کردیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieعقوبت خانوں میں حماس کے اسیران کے خلاف صہیونی درندگی بدستور جاری
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.