فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف نے حال ہی میں ایک اعلیٰ سطح کی عسکری تقریب کے دوران ’’امان‘‘ ملٹری انٹیلی جنس ایجنسی کی ماتحت فوجی یونٹ ’’سییرت مٹکال‘‘Siirt Matkal کی قیادت کو سراغ رسانی کی سرگرمیوں کی خدمات کے عوض تمغہ شجاعت جاری کیا۔
صہیونی آرمی چیف نے عرب ملکوں میں جاسوسی کرنے اور اسرائیل کی مخالف شخصیات کو قاتلانہ حملوں میں قتل کرنے پر فوجی سراغ رسانوں اور ایجنٹوں کی تعریف کی اور کہا کہ ’سییرت مٹکال‘ کے سراغ رساں ایجنٹوں نے عرب ملکوں کے اندر سے ایسی ٹھوس اور مستند معلومات جمع کی ہیں جس پران کی خدمات کو سراہا جانا چاہیے۔
خیال رہے کہ ’’سییرت مٹکال‘‘ نامی فوجی یونٹ کے اہلکار عرب ملکوں میں جاسوسی کے لیے بھیجے جاتے ہیں۔ عرب ملکوں میں Â جاسوسی کرنے والے ایجنٹوں کی کئی اہم نوعیت کی تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ عربی اور انگریزی سمیت دیگر زبانوں پر عبور رکھنے والوں کو عرب ممالک میں جاسوسی کےلیے بھیجا جاتا ہے۔
فلسطینی تجزیہ نگار صالح نعامی کا کہنا ہے اسرائیلی آرمی چیف کی طرف سے ملٹری انٹیلی جنس کی جاسوس یونٹ کو تمغہ شجاعت سے نوازنا اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائیل عالم عرب کے قلب میں گھس کر جاسوسی کی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔
