• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

عالمی یوم القدس کے موقع پر امت اسلامیہ اپنی بھرپور طاقت کا مظاہرہ کرے گی

بدھ 21-06-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala7571
0
SHARES
1
VIEWS

تہران – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے امت اسلامیہ کو فلسطین کے مستقبل کے بارے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنے کی سفارش کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ بعض اسلامی ملکوں کے ذریعے تعلقات بڑھانے کے عمل کی مذمت کی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹرعلی لاریجانی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ بعض اسلامی ملکوں کی بڑھتی ہوئی دوستی ایک المیہ ہے انہوں نے عالمی یوم القدس کی آمد کی مناسبت سے کہا کہ امت اسلامیہ عالمی یوم القدس کے موقع پر دنیا والوں کے سامنے اپنی قوت کا بھرپور مظاہرہ کرے گی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹرعلی لاریجانی نے عالمی یوم القدس کی آمد کی مناسبت سے تہران میں متعین اسلامی ملکوں کے سفیروں سے خطاب کے دوران کہا کہ امت اسلامیہ کو چاہئے کہ وہ فلسطین کے مستقبل کے تعلق سے پوری ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔

یاد رہے کہ جمعہ الوداع کو امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے عالمی یوم القدس کے طور پر اعلان کیا تھا تاکہ اس دن پوری دنیا کے مسلمان اور بیدار ضمیر انسان صیہونی حکومت کی نسل پرستانہ پالیسیوں کے تئیں اپنی نفرت و بیزاری کا اعلان کریں- انہوں نے تہران میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں پر تہران میں متعین غیرملکی سفیروں کی جانب سے ہمدردی کے اظہار پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بعض دہشت گردانہ اقدامات امریکا کی جھنجھلاہٹ کا نتیجہ ہیں۔

پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ امریکا کے غصے اور جھنجھلاہٹ کی وجہ عراق اور شام میں دہشت گردوں کی حالیہ سنگین شکست ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق اور شام میں دہشت گردوں کی شکست کمرشکن تھی۔ ڈاکٹرعلی لاریجانی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ سعودی عرب کی جارحانہ پالیسیوں سے امت اسلامیہ کو نقصان پہنچ رہا ہے کہا کہ سعودی حکام شام و یمن اور اب قطر کی جان کو لگ گئے ہیں جو بہت ہی غلط بات ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieعالمی یوم القدس کے موقع پر امت اسلامیہ اپنی بھرپور طاقت کا مظاہرہ کرے گی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.