نیو یارک (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے عالمی برادری سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی پناہ گزینوں کے امدادی ادارے’اونروا‘ کی دل کھول کر امداد کرے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نیویارک میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں یو این سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوگرین نے کہا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد عالمی برادری کی اجتماعی ذمہ داری ہے اور کسی ملک کو اس ذمہ داری سے بے نیاز نہیں سمجھا جاسکتا۔ڈوگریک نے مزید کہا کہ امریکا کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد بند کئے جانے کے بعد ’اونروا‘ کے بجٹ کو شدید کمی کا سامنا ہے۔ اس کمی کو پور کرنا امداد دینے والے ممالک کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی ذمہ داری ہے۔
ترجمان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا ایک بیان بھی نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی مالی امداد اور خطے میں استحکام کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔
خایل رہے کہ امریکا نے 23 جنوری کو فلسطینی پناہ گزینوں کو دی جانے والی کل 125 ملین ڈالر کی امداد میں سے 65 ملین کی کٹوتی کردی تھی۔
گذشتہ ہفتے اٹلی میں فلسطینی پناہ گزینوں کے حوالے سے ایک ڈونرز کانفرنس بھی ہوئی تھی جس میں 100 ملین ڈالر کی امداد کے وعدے کیے تھے۔
روم ڈونرز کانفرنس میں 20 ملکوں جن میں ترکی، قطر، ناروے،کینیڈا، بھارت اور سوئٹرزلینڈ اضافی امداد کا اعلان کیا تھا۔