• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

صیہونی حکومت سے داعش کی معذرت خواہی

منگل 25-04-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala6938
0
SHARES
3
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ نے انکشاف کیا ہے کہ داعشی دہشت گردوں نے شام کے علاقے جولان میں ایک بار غلطی سے اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا تھا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق موشے یعلون نے اعتراف کیا کہ اسرائیل کی جانب سے ہونے والی زیادہ تر فائرنگ داعش کی جانب سے نہیں بلکہ شامی فوج کے زیر کنٹرول علاقے سے ہوتی ہے۔ داعش دہشت گردوں نے اس سے پہلے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ اس کی جنگ اسرائیل سے نہیں ہے۔

اسرائیلی فوج نے جمعے کو شام کی جولان کی پہاڑیوں سے مقبوضہ فلسطین میں تین راکٹ فائر کئے جانے کی خبر دی تھی تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ صیہونی فوج نے اتوار کو بھی شمال مغربی شام میں واقع قنیطرہ کے مضافات میں شام کی فوجی چھاؤنی نبع الفوار کو جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں تین شامی فوجی جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

صیہونی حکومت ، مارچ دوہزار گیارہ میں شام کا بحران شروع ہونے کے بعد سے دہشت گردوں کی مسلسل مدد کر رہی ہے۔ اسرائیلی فوج کے بٹالین دوسو دس کے میڈیکل افسر ٹومر کولر نے ابھی حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ شام کی جنگ میں زخمی ہونے والے دہشت گردوں کا علاج اسرائیل میں کیا جاتا ہے اور انھیں علاج کے لئے جولان کے پہاڑی راستے سے اسرائیل لایا جاتا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصیہونی حکومت سے داعش کی معذرت خواہی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.