مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں فوٹو گرافی کے مقاصد کے لیے ڈرون طیاروں کو فضاء میں اڑانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ صیہونی حکام کا کہنا ہے کہ غرب اردن میں فوٹو گرافی کے لیے ڈرون کا استعمال اسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غرب اردن میں ڈرون اڑانے والے کو گرفتار کرکے جیل میں ڈالا جائے گا۔اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن میں فوٹو گرافی ڈرون اڑانے والوں کو دو سے تین سال قید کی سزا ہوگی۔ اس کے علاوہ ان ڈرون کی خریدو فروخت کرنے والوں کو بھی قید اور جرمانے کیے جائیں گے۔
