• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

صیہونی حلقوں کی جانب سے دہشتگرد گروہوں کی حمایت کا اعتراف

ہفتہ 02-09-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala8438
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی حکومت نے شام مخالف مسلح گروہوں اور دہشتگردوں کی مدد کا کھل کر اعتراف کر لیا ہے اور یہ مدد اسرائیلی اسپتالوں میں دہشتگردوں کے علاج معالجے تک ہی محدود نہیں ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی حکومت کے اخبار ہاآرتص نے اسرائیل کے اعلی حکام کے حوالے سے لکھا ہے کہ رواں سال میں اسرائیلی فوج نے شام کے مسلح عناصر کی ایک سو پندرہ ملین شیکل یعنی بتیس ملین ڈالر مدد کی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق یہ رقم شام کے مسلح عناصر کے علاج پر خرچ ہونے والے دسیوں ملین ڈالر سے الگ ہے اور یہ اخراجات اسرائیل کی وزارت صحت، وزارت خزانہ اور سیکورٹی اداروں کی جانب سے پورے کئے جاتے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے اس سے پہلے اعتراف کیا تھا کہ اس وقت اسرائیلی اسپتالوں میں زیرعلاج شامی مسلح مخالفین اور دہشتگردوں کی تعداد چودہ سو تک پہنچ گئی ہے کہ جس میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور ان اسپتالوں میں بھرتی ہونے کا ایک دن کا خرچ ،دوہزارپانچ سو شیکل یعنی تقریبا سات سو پچاس ڈالر ہے۔

بنیادی طور پر دہشتگرد گروہ جو شام و عراق سمیت علاقے کے ممالک میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں مصروف ہیں، صیہونی حکومت سمیت بعض بیرونی فریقوں کی مالی و اسلحہ جاتی مدد کے بغیر اس حد تک آگے نہیں بڑھ سکتے تھے اور اتنا بڑا بحران کھڑا نہیں کر سکتے تھے۔

ان حالات میں صیہونی حکومت، دارالحکومت دمشق کے نزدیکی علاقوں کو نشانہ بنانے کے ساتھ ہی شام کے مختلف علاقوں میں جارحیت کا سلسلہ تیز کرا کے شام کے اسٹریٹیجک مراکز میں دہشتگردانہ کارروائیاں جاری رکھنا چاہتی ہے تاکہ شام میں دہشتگردوں کی حمایت کا سلسلہ برقرار رکھنے کا موقع حاصل رہے۔

اسی مقصد کے تحت دہشتگردوں کی حامی طاقتیں یعنی امریکہ، صیہونی حکومت اور عرب حکام سخت تگ و دو کر رہی ہیں۔

ان حالات میں شام میں صیہونی حکومت نے مواصلاتی یونٹیں قائم کر کے مسلح گروہوں کی مدد کے نئے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔

اس سلسلے میں عرب ممالک کے امور کے ماہر تجزیہ نگار اوہاد حمو نے صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل دو پر ایک انٹرویو میں شام میں دہشتگردوں اور اسرائیل کے مابین قائم مواصلاتی رابطوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ شام میں تکفیری دہشتگرد گروہوں کو مدد بھیجنے کے لئے خفیہ انٹیلیجنس سروس شروع کی جا رہی ہے۔ شام کے حالات سے پتہ چلتا ہے کہ اس ملک کے بحران کی جڑ، غیرملکی مداخلت اور مالی و اسلحہ جاتی مدد کی فراہمی نیز شام میں دہشتگردوں کو ایکسپورٹ کیا جانا ہے اور ان تمام موضوعات میں امریکہ اور اسرائیل مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصیہونی حلقوں کی جانب سے دہشتگرد گروہوں کی حمایت کا اعتراف
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.