قاہرہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم ریاست کے جرائم کی روک تھام کے لیے عرب لیگ کا آج ہنگامی اجلاس قاہرہ میں ہو رہا ہے۔ اجلاس میں فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں صیہونی فوج کی حالیہ وحشیانہ کارروائیوں پر غور بھی کیا جائے گا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کے معاون برائے فلسطین سعید ابو علی نے ایک بیان میں کہا کہ عرب لیگ کے مستقبل مندوبین کا اجلاس آج قاہرہ میں ہوگا۔ اس غیرمعمولی اجلاس کی صدارت سعودی عرب کرے گا۔ابو علی کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم، بالخصوص غزہ کی پٹی میں پرامن فلسطینی مظاہرین پر طاقت کے استعمال کے بعد کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے گذشتہ جمعہ کو نہتے فلسطینی مظاہرین پر اس وقت فائرنگ اور شیلنگ کی جب وہ اپنے جائز اور آئینی حق واپسی کے لیے احتجاج کررہے تھے۔
خیال رہے کہ جمعہ کے روز اسرائیلی فوج نے غزہ میں یوم الارض کےحوالے سے نکالے جانے والے جلوسوں پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 17 فلسطینیی شہید اور 1500 زخمی ہوگئے تھے۔
عرب لیگ کے عہدیدار نے کاہ کہ عالمی برادری کو فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر اور ٹھوس حکمت عملی وضع کرنی چاہیے۔