• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

صیہونی آباد کاروں کے لیے لائبرمین کا’غیرمسبوق‘ حفاظتی پلان کیا ہے؟

جمعرات 19-10-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala8939
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 2 نے وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین کے اس غیرمعمولی سیکیورٹی پلان کے بعض پہلوؤں سے پردہ اٹھایا ہے جس کے تحت فلسطین میں آباد کیے گئے صیہونی آباد کاروں کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر دفاع لائبرمین اپنے جس ’غیرمعمولی‘ حفاظتی کو منظوری کے لیے پیش کرنے کی تیاری کررہے ہیں اس پر تقریبا 3.3 ارب شیکل یا ایک ارب امریکی ڈالر لاگت آئے گی۔

رپورٹ کے مطابق لائبرمین کے مذکورہ سیکیورٹی پلان میں غرب اردن میں قائم صیہونی کالونیوں کی سڑکوں پر حفاظتی انتظامات، سیلولر رسیپٹرز کی تنصیب، بائی پاس سڑکوں کی تعمیر، نئے چوکوں اور چوراہوں کا قیام، ٹرانسپورٹ بسوں میں صیہونیوں کے لیے حفاظتی بجٹ اور خصوصی سیکیورٹی بجٹ شامل ہے۔

لائبرمین نے یہ حفاظتی پلان صیہونی کالونیوں کی لیڈرشپ کے صلاح مشورے کے بعد تیار کیا ہے۔ اسے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل کیا جائے گا۔ اس منصوبے کے لیے وزارت ٹرانسپورٹ، ہاؤسنگ اور  کمیونیکیشن کی وزارتیں رقوم فراہم کریں گی۔

سڑکوں پر صیہونی آباد کاروں کو فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں سے محفوظ بنانے کے لیے کیمروں کی تنصیب، الیکٹرانک چپس اور رات کے اوقات میں سڑکوں پر روشنی کے لیے بہترین انتظامات شامل ہیں۔

سڑکوں پر چلنے والی مسافر بسوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے سیکیورٹی کی اضافی گاڑیوں کی فراہمی، نئی اور محفوظ بائی پاس سڑکوں کی تعمیر، ان سڑکوں پر سیلولر ریسپٹرز کی تنصیب بھی اس پلان کا حصہ ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصیہونی آباد کاروں کے لیے لائبرمین کا’غیرمسبوق‘ حفاظتی پلان کیا ہے؟
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.