• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 12 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

صہیونی ریاست کی افریقی ملکوں میں داخل اندازی بند کرانے کا مطالبہ

بدھ 16-11-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala5045
0
SHARES
1
VIEWS

نواکشوط – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) افریقا کے علماء پر مشتمل سپریم کونسل نے صہیونی ریاست کے افریقی ملکوں میں بڑھتے اثر رسوخ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مقامی حکومتوں سے اسرائیلی مداخلت بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز موریتانیہ کے صدر مقام نواکشوط میں اختتام پذیر ہونے والی القدس کانفرنس کے اختتام پر 14 افریقی ملکوں کے علماء اور مشائخ نے ایک متفقہ بیان میں افریقی حکومت پر زور دیا کہ وہ صہیونی ریاست کے ساتھ راہ و رسم بڑھانے کی پالیسیاں ختم کریں۔ علماء نے زور دیا کہ افریقا کے تمام ممالک نصرت القدس کے لیے متحد ہوں اور مل کر قرن افریقا میں صہیونی ریاست کی مداخلت کا سد باب کریں۔

افریقی علماء کا کہنا ہے کہ افریقا کے ملکوں میں اسرائیلی مداخلت کا کوئی جواز نہیں ہے اور نہ ہی یہاں کی اقوام ایک نسل پرست اور قابض ریاست کو اپنے ہاں مداخلت کی اجازت دے سکتے ہیں۔ صہیونی ریاست کی افریقی ملکوں میں بڑھتی ہوئی سرگرمیوں اور نما نہاد سفارتی تعلقات کے فروغ کو روکنا ہوگا۔

افریقی علماء نے مقامی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ فلسطینی ریاست کےقیام کے لیے عالمی سطح پرجاری کوششوں میں معاونت کریں اور صہیونی ریاست پر فلسطینی علاقوں پر قبضہ ختم کرانے کے لیے دباؤ ڈالیں۔ اس کے ساتھ ساتھ فلسطینی مظلوم عوام کی دل کھول کر مالی مدد کریں اور القدس ومسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے اپنی کوششوں کو مجتمع کریں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی ریاست کی افریقی ملکوں میں داخل اندازی بند کرانے کا مطالبہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.