• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

صہیونی آباد کاری میں ملوث بلیک لسٹ کمپنیوں کی فہرست تیار

بدھ 23-08-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala8360
0
SHARES
0
VIEWS

نیویارک – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے انسانی حقوق نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صہیونی آباد کاری میں ملوث بین الاقوامی کمپنیوں کی ایک فہرست تیار کی ہے۔ یہ فہرست جلد ہی شائع کردی جائے گی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق امریکی اخبار ’واشگٹن پوسٹ‘میں اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے ہائی کمشنر رعد بن زید الحسین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’یو این‘ کے زیراہتمام مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صہیونی آباد کاری میں کسی نا کسی شکل میں معاونت کرنے والی کمپنیوں کی ایک فہرست تیار کی گئی ہے۔ اس فہرست میں وہ تمام کمپنیاں بھی شامل ہیں جو غرب اردن، مقبوضہ بیت المقدس اور وادی گولان میں اسرائیل کے توسیعی اور آباد کاری کے منصوبوں کو آگے بڑھانے میں معاون ہیں۔

امریکی اخبار کے مطابق اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ کمپنیوں کی فہرست میں ’کارٹر پیلر‘ ٹریپاڈوائز، پراسیلائن اور Airbnb کا نام بھی آسکتا ہے کیونکہ یہ کمپنیاں بھی غرب اردن کے علاقوں میں صہیونی توسیع پسندی کے منصوبوں میں سرگرم عمل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ بلیک لسٹ کمپنیون کی فہرست شائع کرنے سے روکنے کے لیے اقوام متحدہ پر دباؤ ڈال رہی ہے۔ امریکا نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ہائی کمشنر رعد بن زید الحسین پر بھی دباؤ ڈالا ہے مگر فی الحال انہوں نے امریکی دباؤ قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔

ادھر اسرائیلی حکومت اور امریکا میں صہیونی لابی بھی  مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صہیونی آباد کاری میں ملوث کمپنیوں کی فہرست شائع کرنے سے روکنے کے لیے سرگرم ہوگئی ہے۔ اسرائیل اور صہیونی لابی نے فہرست جاری کرنے سے روکنے کے لیے مختلف حربے استعمال کرنا شروع کردیے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی آباد کاری میں ملوث بلیک لسٹ کمپنیوں کی فہرست تیار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.