• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

صہیونیوں کا ڈونلڈ ٹرمپ سے فلسطینی ریاست کا تصور ختم کرنے کا مطالبہ

جمعہ 11-11-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala4986
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) امریکا میں آٹھ نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات اور ان کے نتیجے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کو اسرائیل کے ابلاغی حلقوں میں غیرمعمولی پذیرائی دی جا رہی ہے۔ ڈونلڈٹرمپ کی کامیابی سے ایسے لگ رہا ہے کہ اسرائیل کے انتہا پسند اور متشدد سیاسی اور مذہبی حلقوں کی رگوں میں ایک نیا خون دوڑ گیا ہے۔ اسرائیلی انتہا پسندوں کے مقرب اخبارات اور ٹیلی وی چینل بھی بڑ چڑھ کر ڈرمپ کی تعریف وتحسین کررہے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کو دنیا میں ایک نیا’انقلاب‘ قراردیا ہے۔ پورے اسرائیل میں ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کا جشن منایا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ اسرائیلی حکومت اور انتہا پسند مذہبی سیاسی رہنماؤں نے ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا ہے کہ وہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانے کے اپنے وعدے کی پاسداری کریں۔

اسرائیل کے عبرانی اخبار’ہارٹز‘ نے سیاسی رہنماؤں کے بیانات پر مبنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ حکومت میں شامل بعض رہنماؤں نے واشگاف الفاظ میں کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی سے فلسطینی ریاست کے قیام کی کوششیں ہمیشہ کے لیے دفن ہوگئی ہیں۔ اب فلسطینی الگ ریاست کا خواب نہیں دیکھ سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلیفون پر صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ نیتن یاھو کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے بڑھ کر اسرائیل کا امریکا میں اور کوئی وفادار دوست نہیں ہے۔

اسرائیلی وزیر مالیات موشے کحلون نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’فیس بک‘ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں ٹرمپ کو صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے اور ساتھ ہی کہا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ ٹرمپ امریکا اور اسرائیل کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بناتے ہوئے نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔

اسرائیلی کنیسٹ کے چئیرمین یولی اڈلچائن نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو ملک کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔ اسرائیلی حکام اور سیاسی رہنماؤں کی طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارک باد کے پیغامات کے ساتھ ساتھ ان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کے مطالبے کو ختم کرائیں۔ غرب اردن کو اسرائیل کا حصہ قرار دیں اور فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری کا عمل جاری رکھنے کی حمایت کریں۔

اسرائیل کے متعدد وزراء نے جذبات میں آ کر یہاں تک کہہ ڈالا کہ اب فلسطینی ریاست کا نام لینے والا کوئی نہیں ہوگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے کے بعد آزاد فلسطینی ریاست کا خواب دیکھنے والے دیکھیں گے کہ پورے فلسطین پر اسرائیل ہی کا علم لہرائے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر اسرائیل میں جشن کا ساماں ہے مگر فلسطینی عوام میں سخت مایوسی کی کیفیت پائی جا رہی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونیوں کا ڈونلڈ ٹرمپ سے فلسطینی ریاست کا تصور ختم کرنے کا مطالبہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.