• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

شاؤل ارون کے اہل خانہ کا حکومت پرمعلومات چھپانے کا الزام

بدھ 08-11-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala9171
0
SHARES
1
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجی شاؤل ارون کے اہل خانہ نے حکومت پر اپنے’مغوی‘ بیٹے کے بارے میں معلومات خفیہ رکھنے کا الزام عائد کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شاؤل ارون کے اہل خانہ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ حکومت کے پاس ان کے بیٹے کے بارے میں معلومات ہیں مگر وہ نہیں بتا رہے کہ وہ کس حال میں ہے۔

عبرانی ٹی وی 7 کی رپورٹ کے مطابق شاؤل ارون کے والدین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تسلیم کرے کہ شاؤل ارون فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھ لگنے سے قبل ہلاک ہوچکا تھا۔

مغوی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ حکومت کے پاس شاؤل ارون کے بارے میں مکمل معلومات ہیں مگر وہ حقیقت سے آگاہ نہیں کررہی ہے۔

خیال رہے کہ سنہ2014ء کی جنگ کے دوران صیہونی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جنگ کے دوران فلسطینی مجاھدین نے متعدد اسرائیلی فوجی یرغمال بنا لیے تھے۔ بعد میں یہ اطلاعات آئی تھیں انہیں لڑائی میں ہلاک کرنے کے بعد یرغمال بنایا گیا تھا۔

حال ہی میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا دعویٰ کیا تھا کہ غزہ کی سرحد پر ایک سرنگ پر گذشتہ ہفتے حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے پانچ فلسطینیوں کے جسد خاکی اسرائیلی فوج کے پاس ہیں۔ ان جسد خاکی کو مفت میں واپس نہیں کیا جائے گا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieشاؤل ارون کے اہل خانہ کا حکومت پرمعلومات چھپانے کا الزام
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.