• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

سوڈان افریقہ ۔ اسرائیل سربراہ کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا

بدھ 06-09-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala8470
0
SHARES
0
VIEWS

خرطوم – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) سوڈان کی حکومت نے باور کرایا ہے کہ اکتوبر کے آخر میں افریقی ملک توگو کی میزبانی میں ’اسرائیل ۔ افریقہ‘ کی سربراہ کانفرنس میں خرطوم کسی صورت میں شریک نہیں ہوگا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سوڈانی صدر عمرالبشیر کے معاون خصوصی ابراہیم السنوسی نے ایک بیان میں کہا کہ ان کا ملک آئندہ ماہ اکتوبر میں ’توگو‘ کی میزبانی میں ہونے والی سربراہ کانفرنس کا حصہ نہیں بنے گا۔

اپنے ایک بیان میں ابراہیم السنوسی نے کہا کہ سوڈان ایسی کسی کانفرنس میں شرکت نہیں کرے جس میں اسرائیل بھی شریک ہوگا۔ ایسی کانفرنسوں میں شرکت کا مطلب صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے مترادف ہے جس کا کوئی جواز نہیں ہے۔

سوڈان کی حکمراں جماعت ’پیپلز کانگریس‘ کے سابق سیکرٹری جنرل اور صدر کے مشیر خصوصی نے کہا کہ قضیہ فلسطین کی حمایت خرطوم کی خارجہ پالیسی کا محور ہے۔ یہ موقف صرف حکومت کا نہیں بلکہ پوری سوڈانی قوم فلسطینیوں کی دیرینہ حامی ہے۔

انہوں نے افریقی ملکوں میں اسرائیلی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے بعض ممالک تجارتی مقاصد کے لیے صہیونی ریاست کے ساتھ راہ و رسم بڑھا رہے ہیں۔

ابراہیم السنوسی نے کہا کہ خرطوم نے افریقی خطے اسرائیلی مداخلت کی مخالفت کی۔ آئندہ بھی اسرائیلی ریاست کی مداخلت کی مخالفت جاری رکھی جائے گی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieسوڈان افریقہ ۔ اسرائیل سربراہ کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.