• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

سفارت خانے کی القدس منتقلی کے لیے امریکا نے تیاریاں مکمل کرلیں!

پیر 04-12-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala9347
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی حکام نے تل ابیب سے سفارت خانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کے لیے عملی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل سے عبرانی میں نشر ہونے والے ٹی وی چینل 2 نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی سفارت خانے کے لیے بیت المقدس میں ایک عمارت مختص کردی گئی ہے جسے سفارت خانے کے طور پراستعمال کرنے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔ عمارت کو مکمل طور پر تیار کرنے کے فوری بعد وہاں سے سفارتی سرگرمیوں کا آغاز ہوسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کی منتقلی کے زمینی حالات بہت مختلف ہیں۔ امریکیوں نے صدر ٹرمپ کی طرف سے اعلان کے فوری بعد سفارت خانے کی منتقلی کے اقدامات کرنا ہیں جس کے لیے تیاریاں تقریبا مکمل کی جا چکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی سفارت خانے کے لیے مختص کردہ عمارت کے بارے میں جان کاری کے حصول کی خاطر امریکی مندوق چند ہفتے قبل اسرائیل کا دورہ کرچکے ہیں۔ سفارت خانے کے لیے شہر میں ’ارنونا‘ کالونی میں واقع ’ڈپلومیٹ‘ ہوٹل کے قریب ایک بلڈنگ مختص کی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سفارت خانے کی تزئین اور تیاری کے لیے بیت المقدس کے مشہور آرکیٹکٹ ڈیزائنر کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ وہ مشہوراسرائیلی ماہر تعمیرات امریکی مندوب اور اسرائیل میں پلاننگ و ڈویپلمنٹ کمیٹی کے درمیان رابطے کا کام کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ خبرایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دوسری جانب امریکی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ تل ابیب میں قائم امریکی سفارت خانے کو القدس منتقل کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں تاہم اس فیصلے پرعمل درآمد کے لیے ایگزیکٹو آرڈر کا انتظار ہے۔ صدر کی طرف سے منظوری دیے جانے کے فوری بعد کوئی اقدام کیا جاسکتا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieسفارت خانے کی القدس منتقلی کے لیے امریکا نے تیاریاں مکمل کرلیں!
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.