مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) حال ہی میں اسرائیلی محکمہ دفاع نے فوج نو ایک نئی جیپ مہیا ہے جو جدید مواصلاتی آلات سے لیس ہونے کے ساتھ ساتھ کئی دیگر خصوصیات کی بھی حامل ہے۔
اسرائیل کے عبرانی نیوز ویب پورٹل ’’وللا‘‘ ’ریمبو کار‘ اسرائیلی ملٹری صنعت کا ایک نیا شاہکار ہے جو حال ہی میں بری فوج کو سرحدوں کے دفاع اور تزویراتی نوعیت کی تنصیبات کے دفاع کے لیے دی گئی ہے۔فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حال ہی میں ’ریمبو کار‘ ایک غیر معروف میکینک سیلون پر لائی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ یہ گاڑی دفاعی آلات تیار کرنے والی اسرائیلی فرم ’اسٹارو ایروسپیس‘ کی تیار کردہ ہے۔
اس گاڑی کی دیگر خصوصیات میں یہ بھی ہے کہ اسے ڈرائیور کے بغیر بھی چلایا جاسکتا ہے۔ یہ ٹرانسپورٹ، لڑائی کے محاذوں تک سامان کی رسد کی ترسیل، گشت اور باردی سرنگوں کی نشاندہ کرے گی۔
ممکنہ طور پر اس گاڑی پر ایک کلاشنکوف یا جدید ترین Â کوئی انجینیرنگ آلہ بھی نصب کیا جا سکے گا۔
ریمو کار 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس میں ڈیزل یا پٹرول کے بجائے بجلی سے خود کار طریقے سے چارج ہونے والا انجنب نصب ہے۔ طویل سفر کے دوران اسے دوسرا انجن بھی لگایا جاسکتا ہے۔ دوسرے انجن کے لگائے جانے کے بعد اس کی رفتار فی گھنٹہ ایک سو ساٹھ کلو میٹر تک جا سکتی ہے۔
