• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کی بازگشت اسرائیلی کنیسٹ میں!

ہفتہ 09-09-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala8512
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی پارلیمنٹ میں شامل مقبوضہ عرب شہروں کے نمائندہ اتحاد ’عرب الائنس‘ نے میمانمار کی حکومت اور جرائم پیشہ مافیا کے ہاتھوں نہتے مسلمانوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی ہے۔ عرب ارکان کنیسٹ نے عالمی برادری سے نہتے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا سلسلہ بند کرانے اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث افراد کے خلاف عالمی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی کنیسٹ میں عرب ارکان کنیسٹ کی طرف سے متفقہ طور پر روہنگیا مسلمانوں کے وحشیانہ قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے مظلوم مسلمانوں کی عالمی سطح پر داد رسی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ روہنگیا میں مسلمانوں کے قتل عام میں اسلحہ اور جنگی سامان فراہم کرنے والے ملکوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے جو بالواسطہ طور پر برما کے مظلوم مسلمانوں پر ظلم ڈھانے میں مدد کررہے ہیں۔

عبرانی اخبار ’ہارٹز‘ نے حال ہی میں اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ اسرائیل برما کی حکومت کو جنگی سازو سامان اور اسلحہ فراہم کررہا ہے اور میانمار کی حکومت یہ تباہ کن اسلحہ وہاں کی مسلمان اقلیت کو کچلنے اور ان کے وحشیانہ قتل عام کے لیے استعمال کررہی ہے۔

کنیسٹ میں عرب اتحاد نے برما میں مسلمانوں کی نسل کشی روکنے کے لیے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ میانمار کے نہتے مسلمانوں کو قاتل مافیا اور مجرموں سے نجات دلائی جائے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieروہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کی بازگشت اسرائیلی کنیسٹ میں!
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.