مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ریاست کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ روسی وزیر دفاع سیگر شویگو وسط اکتوبر 2017ء کو اسرائیل کے سرکاری دورے پر تل ابیب پہنچیں گے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق میڈیا میں آنے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ روسی وزیر دفاع شویگو اپنے اسرائیلی ہم منصب آوی گیڈور لائبرمین سمیت دیگر عہیدیداروں سے ملاقات کریں گے۔رپورٹ کے مطابق شویگو اور لائبرمین کے درمیان ہونے والی بات چیت میں ایران کے جوہری اسلحہ کے حصول اور شام کے وادی گولان میں شیعہ جنگجوؤں کے بھیجے جانے کے معاملے پر بات چیت کی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق روسی وزیر دفاع تل ابیب میں حکام سے ملاقاتون میں دو طرفہ دفاعی تعاون کے فروغ کے متعدد معاہدوں کی بھی منظوری دیں گے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے اگست میں روس کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے روسی صدر ولادی میر پوتن سے سوچی کے علاقے میں ملاقات کی تھی۔ نیتن یاھو کا کہنا تھا کہ وہ شام میں ایران اور حزب اللہ کی سرگرمیوں کو تشویش کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
